غلام حیدر سموں انویٹیشن گریٹ سپریم کورٹ مشن ڈیم فارپاکستان سائیکل ریس 5 اگست کو منعقد ہو گی

جمعہ 3 اگست 2018 18:24

غلام حیدر سموں انویٹیشن گریٹ سپریم کورٹ مشن ڈیم فارپاکستان سائیکل ریس 5 اگست کو منعقد ہو گی
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2018ء) غلام حیدر سموں انویٹیشن گریٹ سپریم کورٹ مشن ڈیم فارپاکستان سائیکل ریس کے تمام انتظامات مکمل، ڈی جی رینجرز سندھ ، آئی جی سندھ، کراچی پولیس چیف ، ڈی آئی جی ٹریفک کی طرف سے سیکورٹی ہائی الرٹ، عدالت عالیہ پاکستان کی طرف سے پاکستان میں ڈیموں کی تعمیر کے حوالے سے عوام میں شعور بیدار کرنے اور عدالت عالیہ کے پروگراموں اور کوششوں کو فروغ دینے کیلئے ’’غلام حیدر سموں انویٹیشن گریٹ سپریم کورٹ مشن ڈیم فارپاکستان سائیکل ریس ‘‘ کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

ریس اتوار 5 اگست 2018ء صبح 7:30 بجے مزار قائد کے وی وی آئی پی گیٹ سے شروع ہوگی۔ سموں ٹائیگر سائیکلنگ کلب کے صدر غلام حیدر سموں فلیگ آف کرکے سائیکل ریس کا افتتاح کریں گے۔

(جاری ہے)

جبکہ اللہ بخش سموں سیکریٹری جنرل ریس کو سپر وائز کریںگے یہ بات آج ریس کے چیف آرگنائزر اور کراچی سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ملک کلیم احمد اعوان نے خصوصی بریفنگ میں بتائی انہوں نے مزید بتایا کہ کراچی بھر سے 100سے زائد تیز رفتار ترین سائیکلسٹ اس سائیکل ریس میں شرکت کررہے ہیں۔

سائیکل ریس مزار قائد سے روانہ ہوکر شاہراہ قائدین ،نرسری ، شاہراہ فیصل ، ایف ٹی سی فلائی اوور، ہوٹل مہران، پی سی ہوٹل، شاہین کمپلکس سے ہوتی ہوئی جی پی او آئی آئی چندریگر روڈ پہنچے گی اور پھر ٹاور، مولوی تمیز الدین خان روڈ، پی آئی ڈی سی ہاؤس اور شاہین کمپلکس کے تین مقررہ چکر لگانے کے بعد جی پی او آئی آئی چندریگر روڈ پر ختم ہوگی۔ریس کا فاصلہ 30کلومیٹر کا ہوگا۔ سائیکلسٹوں اور منتطمین کی حفاظت کیلئے ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ ،انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ ،کیپٹل سٹی پولیس چیف کراچی اور ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے اور سیکورٹی کے فل پروف انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔
وقت اشاعت : 03/08/2018 - 18:24:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :