پی سی بی نے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا

منگل 28 اگست 2018 17:15

پی سی بی نے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔شیڈول کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز ہوں گی ،ْ نیوزی لینڈ اور پاکستان کی ٹیموں کے مابین 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز ہوں گی۔

(جاری ہے)

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر سے دبئی میں ہوگا جب کہ دوسرا ٹیسٹ 16 اکتوبر سے ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 24، 26 اور 28 اکتوبر کو ہوں گے۔دوسری جانب پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز 31 اکتوبر، 2 اور 4 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے میچز 7، 9 اور 11 نومبر کو ہوں گے جبکہ پہلا ٹیسٹ 16 نومبر سے ابوظہبی میں ہوگا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 24 نومبر سے اور تیسرا 3 دسمبر سے کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 28/08/2018 - 17:15:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :