میچ میں نامناسب رویے پر پاکستانی، افغان کھلاڑیوں کو جرمانے
حسن علی،اصغر افغان اور راشد خان کو ایک ، ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا
ذیشان مہتاب ہفتہ 22 ستمبر 2018 14:48
دبئی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2018ء) پاک افغان میچ میں نامناسب رویے پر کھلاڑیوں کو جرمانے کر دیئے گئے۔ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق میچ کے دوران افغان بلے باز کے ساتھ نامناسب رویے اختیار کرنے پر پاکستانی فاسٹ باﺅلر حسن علی 15 فیصد میچ فیس سے محروم ہو گئے جب کہ آئی سی سی نے افغان کپتان محمد اصغر افغان او رلیگ سپنرراشد خان کو بھی میچ فیس کا15،15 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیاہے ، تینوں کرکٹرز کو ایک، ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا۔حسن علی نے افغانستان کی اننگز کے 33ویں اوور میں اپنی ہی گیند پر فیلڈنگ کے بعد گیند سٹرائیکر حشمت اللہ شاہدی کی طرف پھینکنے کی دھمکی دی تھی ، افغان کپتان اصغر افغان نے اننگز کے 37ویں اوور میں جان بوجھ کر حسن کے کندھے پر ٹکر ماری ،یہ پہلا موقع نہیں تھا جب اصغر افغان کو آئی سی سی کی جانب سے ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا ،اس سے قبل اپریل2017ءمیں بھی زمبابوے کے خلاف ون ڈے میچ کے دوران امپائر کے فیصلے پر ناپسندیدگی کا اظہار کرنے پر ایک ڈی میرٹ پوائنٹ ملا تھا ، لیگ سپنر راشد خا ن نے پاکستانی اننگز کے 47ویں اوور میں آصف علی کو آﺅٹ کرنے کے بعد ان کی جانب جارحانہ اشارہ کیا تھا جس پر انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے ۔
تینوں کھلاڑیوں نے اس سزاکو قبول کرلیا جس کے بعد باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل تھیں جس میں سنسنی خیز میچ کے بعد پاکستان نے افغانستان کو 3 وکٹ سے شکست دی۔ان کھلاڑیوں پر یہ چارجز آن فیلڈ امپائرز انیل چوہدری ، شان جارج ،تھرڈ امپائر روڈٹکر اور فورتھ امپائر انیس الرحمان کی جانب سے لگائے گئے تھے ۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 22/09/2018 - 14:48:42
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
انڈین پریمیئر لیگ ،رائل چیلنجرز بنگلورو نے سن رائزرز حیدرآباد کو35رنز سے ہرادیا
-
مانچسٹر سٹی نے انگلش پریمیئر لیگ کےایک اہم میچ میں برائٹن اینڈ ہوو البیون کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ایورٹن کو 0-4 گول سے ہرا دیا