ایشیا کپ فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے کا خدشہ، بنگلہ دیش کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی

ایشیا کپ کے سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کرلینے والے ابوظہبی میں کھیلے جانے والے میچ میں 240 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ابتدا میں ہی پاکستان کے 3 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

muhammad ali محمد علی بدھ 26 ستمبر 2018 21:02

ایشیا کپ فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے کا خدشہ، بنگلہ دیش کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 ستمبر2018ء) ایشیا کپ 2018، بنگلہ دیش نے پاکستان کو جیت کیلئے 240 رنز کا ہدف دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے سلسلے میں ابوظہبی میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اہم میچ کھیلا جا رہا ہے۔ یہ میچ سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ اس میچ میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم بھارت کیخلاف جمعہ کے روز دبئی میں ایشیا کپ کا فائنل کھیلے گی۔

تاہم پاکستان کے ایشیا کپ فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ بنگلہ دیش کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی ہے۔ ایشیا کپ کے سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کرلینے والے ابوظہبی میں کھیلے جانے والے میچ میں 240 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ابتدا میں ہی پاکستان کے 3 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اوپنر فخر زمان اور بابر اعظم دونوں باز محض 1، 1 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

جبکہ کپتان سرفراز احمد بھی اسکور بورڈ میں خاطر خواہ اضافہ نہیں کر سکے اور پویلین لوٹ گئے۔ فخر زمان اور سرفراز احمد کیچ آوٹ ہوئے جبکہ بابر اعظم ایل بی ڈبلیو آوٹ ہوئے۔ واضح رہے کہ ابوظہبی میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ابتدائی طور پر پے درپے 3 وکٹیں گرنے سے بنگلہ دیشی ٹیم مشکلات کا شکار ہوئی، تاہم بعد ازاں مشفیق الرحیم نے شاندار 99 رنز کی اننگ کھیل کر ٹیم کو سنبھالا۔ بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 50 ویں اوور میں 239 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے جنید خان 4 وکٹیں حاصل کرکے نمایاں رہے۔ پاکستان کو فائنل تک رسائی کیلئے 240 رنز کا ہدف ملا ہے۔ فائنل تک رسائی کیلئے پاکستان کو یہ میچ لازمی جیتنا ہوگا۔
وقت اشاعت : 26/09/2018 - 21:02:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :