جنوبی افریقا اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے سیریز کے بعد آئی سی سی نے ایک روزہ میچ کی نئی رینکنگ جاری کردی

بیٹسمینوں میں ویرات کوہلی ،ْ بولرز میں جسپریت بومرہ بدستور ٹاپ پوزیشن پر ہیں ،ْ انگلینڈ ٹاپ پوزیشن پر برقرار

منگل 9 اکتوبر 2018 14:51

جنوبی افریقا اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے سیریز کے بعد آئی سی سی نے ایک روزہ میچ کی نئی رینکنگ جاری کردی
کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2018ء) جنوبی افریقا اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے سیریز کے بعد آئی سی سی نے ایک روزہ میچ کی نئی رینکنگ جاری کردی، بیٹسمینوں میں ویرات کوہلی جبکہ بولرز میں جسپریت بومرہ بدستور ٹاپ پوزیشن پر ہیں۔ون ڈے کی نئی ٹیم رینکنگ کے مطابق انگلینڈ ٹاپ پوزیشن پر برقرارجبکہ بھارت دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے، جنوبی افریقا چوتھے، پاکستان کی پانچویں، آسٹریلیا چھٹے ، بنگلادیش ساتویں، سری لنکا آٹھویں، ویسٹ انڈیز نویں اور افغانستان 10 واں نمبر پر ہے۔

ون ڈے بیٹنگ کی رینکنگ کے مطابق بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی بدستور سرفہرست ہیں جبکہ روہت شرما دوسرے، انگلینڈ کے جوئے روٹ تیسرے، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر چوتھے، بھارت کے شیکھر دھون پانچویں، پاکستان کے بابر اعظم چھٹے، نیوزی لینڈ کے روز ٹیلر ساتویں، کین ولیمسن آٹھویں، جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک نویں اور انگلینڈ کے جونی بئیرسٹو دسویں نمبر پر ہیں۔

(جاری ہے)

بولنگ رینکنگ میںبھارت کے جسپرت بومرا پہلے، افغانستان کے راشد خان دوسرے، بھارت کے کلدیپ یادیو تیسرے، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ چوتھے، آسٹریلیا کے ہیزل ووڈ پانچویں، جنوبی افریقہ کے کاگیسو ربادا چھٹے، عمران طاہر ساتویں، انگلینڈ کے عادل رشید ایک درجے ترقی کے بعد آٹھویں جبکہ پاکستان کے حسن علی کی ایک درجے تنزلی کے بعد آٹھویں سے نویں اور افغانستان کے مجیب الرحمان دسویں نمبر پر ہیں۔
وقت اشاعت : 09/10/2018 - 14:51:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :