نیب کاہاکی فیڈیریشن کیخلاف موصول ہونے والی شکایت پر تحقیقات کا فیصلہ

ادارے میں الیکشن نہ ہونے سے موجودہ عہدیداران کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ‘شکایات

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 21:12

نیب کاہاکی فیڈیریشن کیخلاف موصول ہونے والی شکایت پر تحقیقات کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب )نے پاکستان ہاکی فیڈیریشن (پی ایچ ایف) کے خلاف موصول ہونے والی شکایت پر تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق شکایت میں کہا گیا کہ پی ایچ ایف میں الیکشن نہ ہونے کیوجہ سے موجودہ عہدیداران کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔شکایت میں کہا گیا کہ پی ایچ ایف کے پاس فنڈز کی جانچ پڑتال کا بھی کوئی نظام موجود نہیں ہے۔اس کے علاوہ شکایت میں کہا گیا کہ موجودہ فیڈریشن نے آڈٹ رپو رٹ کبھی پی ایچ ایف کانگریس کے سامنے پیش نہیں کی۔نیب نے ان تمام الزامات کے لیے پی ایچ ایف سے جواب طلب کر لیا۔
وقت اشاعت : 13/10/2018 - 21:12:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :