لاہور قلندرزاور برینڈن میکلولم نے اپنی راہیں جدا کرلیں

پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں لاہور نیا کپتان چنے گی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 3 نومبر 2018 14:11

لاہور قلندرزاور برینڈن میکلولم نے اپنی راہیں جدا کرلیں
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3نومبر2018ء) پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل )کی فرنچائز لاہور قلندرزاور سابق کیوی کپتان برینڈن میکلولم نے اپنی اپنی راہیں جدا کرلی ہیں ۔ 37سالہ برینڈن میکولم نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ” گزشتہ دو سیزنز کے لیے لاہور قلندرز کا شکر گزار ہوں ، آج ہم نے اپنی اپنی راہیں جدا کرلی ہیں لیکن میں بہترین یادیں اور دوست لے کر جارہا ہوں ، میں لاہور قلندرز کی کامیابیوں کے لیے دعا گو رہوں گا ،فواد رانا اور فیملی کا شکر گزار ہوں،ہماری دوستی ہمیشہ برقرار رہے گی “ ۔

برینڈن میکلولم نے پاکستان سپر لیگ کے دو ایڈیشنز کے 18میچز میں لاہور قلندرزکی قیادت کے فرائض سر انجام دیئے تھے اور دونوں مرتبہ لاہور نے پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر آخری پوزیشن اپنے نام کی تھی، لاہور کے ان کا سب سے بڑا انفرادی سکور44رنز رہا ۔

(جاری ہے)

ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ لاہور قلندرز برینڈن میکولم کو نان پلیئنگ رول میں اپنی ٹیم کے ساتھ منسلک رکھے گی یا نہیں ، لاہور قلندرز کے اگلے کپتان کا فیصلہ 20نومبر کو شیڈول پلیئنگ ڈرافٹ کے بعد کیا جائے گا ۔

پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن 14فروری2019ءسے شروع ہوگا اور اس کے 8میچز پاکستان میں بھی کھیلے جائیں گے ۔ یاد رہے کہ پاکستان سپرلیگ کے چوتھے ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 20 نومبر کو اسلام آباد میں ہوگی۔تفصیلات کے مطابق کھلاڑیوں کی ٹریڈ ونڈو 12 نومبر کو بند ہوجائیگی، تمام فرنچائزز 13 نومبر تک اپنے کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کریں گی۔

پی ایس ایل فورکی پلئیرزڈرافٹنگ، اسلام آباد20 نومبر کو میزبانی کریگا، تمام 6 فرنچائزز 13نومبر تک اپنے کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کریں گی، ٹریڈ ونڈو12 نومبر کو بند ہوجائے گی، ہرٹیم زیادہ سے زیادہ10کھلاڑیوں کوبرقراررکھ سکتی ہے۔ڈرافٹنگ کیلئے پلاٹینم کٹیگری میں اے بی ڈی ویلئیرز، سٹیو سمتھ، کیرون پولارڈ، سمیت کئی غیرملکی سٹارز شامل ہیں۔پی ایس ایل 4کا آغاز آئندہ سال 14فروری سے یو اے ای میں ہوگا، ایونٹ کے 8میچز لاہور اور کراچی میں ہوں گے۔واضح رہے ایونٹ کا فائنل 17مارچ کو شہر قائد میں کھیلا جائیگا۔

وقت اشاعت : 03/11/2018 - 14:11:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :