آل پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ کا کوالیفائنگ رائونڈ کل شروع ہوگا

منگل 13 نومبر 2018 14:28

آل پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ کا کوالیفائنگ رائونڈ کل شروع ہوگا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام آل پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ کا کوالیفائنگ رائونڈ کل بدھ سے باغ جناح لاہور میں شروع ہوگا۔ پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری رشید ملک نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کا مین راؤنڈ 15 نومبر، پری کوارٹر فائنل 16 نومبر، کوارٹر فائنل مقابلے 17 نومبر، سیمی فائنل مقابلے 18 نومبر کو جبکہ فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں مینز سنگلز، ڈبلز، لیڈیز سنگلز، ڈبلز، بوائز انڈر18 سنگلز اینڈ ڈبلز، بوائز انڈر14، سنگلز اینڈ ڈبلز، بوائز انڈر12، سنگلز اینڈ ڈبلز اور انڈر10 بوائز اینڈ گرلز، سینئر 40 پلس ڈبلز، سینئر45 پلس ڈبلز اور سینئر 60 پلس کے مقابلے منعقد ہوںگے۔ چیمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنی رجسٹریشن 11 نومبر سے قبل ٹورنامنٹ ریفری فہیم صدیق کے پاس کرواسکتے ہیں۔ چیمپئن شپ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے قوانین کے تحت کھیلی جائے گی۔ چیمپئن شپ میں ساڑھے پانچ لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 13/11/2018 - 14:28:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :