پاکستانی نوجوان مصطفی فاران بیگ نے ایشین گیمز کلاسک پاور لفٹنگ میں دو طلائی تمغے حاصل کرکے ملک کا نام روشن کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 7 دسمبر 2018 20:36

پاکستانی نوجوان مصطفی فاران بیگ نے ایشین گیمز کلاسک پاور لفٹنگ میں دو طلائی تمغے حاصل کرکے ملک کا نام روشن کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 دسمبر2018ء) پاکستانی نوجوان مصطفی فاران بیگ نے ایشین گیمز کلاسک پاور لفٹنگ میں دو طلائی تمغے حاصل کرکے ملک کا نام روشن کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی نوجوان مصطفی فاران بیگ نے ملک کا نام روشن کر دیا۔ ایشین گیمز کلاسک پاور لفٹنگ میں پاکستان نوجوان کھلاڑی مصطفی فاران بیگ نے دو طلائی تمغے حاصل کیے ا ور ڈیڈ لفٹ میں ایشین ریکارڈ قائم کر دیا۔

(جاری ہے)

منگولیا میں منعقد ہونے والی پاور لفٹنگ ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے مصطفی بیگ واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں۔ بھارت کی جانب سے مختلف کیٹگریز میں 40 کھلاڑی ، چین کے 60 اورجاپان کے 30 کھلاڑیوں سمیت دیگر 37 ممالک کے کھلاڑیوں نے بھی حصہ لیا ۔ پاور لفٹنگ ایشین گیمز میں شریک واحد پاکستانی کھلاڑی مصطفی بیگ نے ایشین ریکارڈ قائم کر دیا ۔ مصطفی فاران بیگ نے ایشین گیمز کلاسک پاور لفٹنگ میں مجموعی طور پر دو طلائی ، ایک چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ جیت کر پہلا ایشین ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
وقت اشاعت : 07/12/2018 - 20:36:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :