ویرات کوہلی نے وہ اعزاز حاصل کرلیا جو عمران خان اور مصباح الحق کے پاس بھی نہیں

بھارتی کپتان انگلینڈ،جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ جیتنے والے پہلے ایشیائی کپتان بن گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 10 دسمبر 2018 12:25

ویرات کوہلی نے وہ اعزاز حاصل کرلیا جو عمران خان اور مصباح الحق کے پاس بھی نہیں
ایڈیلیڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10دسمبر2018ء) بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ایسا کارنامہ سر انجام دے دیا ہے جو ان سے قبل عمران خان اور مصباح الحق جیسے کپتان بھی نہیں کرپائے تھے ۔تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز آسٹریلوی ٹیم نے اپنی دوسری ادھوری اننگز 104 رنز 4 کھلاڑی آﺅٹ پر دوبارہ شروع کی تو شان مارش 31 اور ہیڈ 11 رنز پر کھیل رہے تھے۔

میزبان ٹیم کو کامیابی کیلئے مزید 219 رنز اور مہمان بھارتی ٹیم کو 6 وکٹوں کی ضرورت تھی۔ ٹریوس ہیڈ آسٹریلیا کے پانچویں آﺅٹ ہونےوالے کھلاڑی تھے جو اپنے گزشتہ روز کے سکور میں3رنز کا اضافہ کرنے کے بعد پویلین لوٹ گئے انکو اشانت شرما نے اجنکیا راہانے کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔

(جاری ہے)

شان مارش اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 60 رنز بناکر جیسپریت بمراہ کی گیند پر وکٹ کیپر ریشبھ پانٹ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔

وکٹ کیپر بلے باز ٹم پین آسٹریلیا کے ساتویں آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 41 رنز بناکر جیسپریت بمراہ کی گیند پر وکٹ کیپر ریشبھ پانٹ کے ہاتھوں میچ آﺅٹ ہوگئے۔ مچل سٹارک آسٹریلیا کے آٹھویں آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 28 رنز بناکر محمد شامی کی گیند پر وکٹ کیپر ریشبھ پانٹ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ پیٹ کیومنز آسٹریلیا کے نویں آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 28 رنز بناکر جیسپریت بمراہ کی گیند پر کپتان ویرات کوہلی کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔

جوش ہیزلووڈ آسٹریلیا کے آخری آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 13 رنز بناکر روی چندرن ایشون کی گیند پر راہول کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ نیتھن لیون 38 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے۔ یوں میزبان ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کی کوشش میں 291 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی اور بھارتی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد میزبان آسٹریلیا کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں 31 رنز سے شکست دیکر چار میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

بھارت کے چیتشوار پجارا کو شاندا بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ بھارت کی طرف سے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری اننگز میں محمد شامی، روی چندرن ایشون اور جیسپریت بمراہ نے 3,3 جبکہ ایشانت شرما نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔اس کامیابی کے بعد ویرات کوہلی آسٹریلیا،جنوبی افریقہ اورانگلینڈ کے خلاف ان کے ہوم گراﺅنڈ پر ٹیسٹ میچ جیتنے والے پہلے ایشیائی کپتان بن گئے ہیں ۔بھارت نے رواں سال کے آغاز پر جنوبی افریقہ کو جوہانسبرگ ٹیسٹ میں 63رنز سے شکست دی تھی جب کہ اگست 2018ءمیں بھارت نے ناٹنگھم ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 203رنز سے ہرایا تھا ۔ 

وقت اشاعت : 10/12/2018 - 12:25:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :