جنوبی افریقہ الیون اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین روزہ ٹور میچ 19 دسمبر سے شروع ہوگا

جمعہ 14 دسمبر 2018 17:07

جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) جنوبی افریکن الیون اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین روزہ ٹور میچ 19 دسمبر سے بنوئی میں شروع ہوگا۔ پاکستان کی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹیسٹ، پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں شرکت کے لئے جنوبی افریقہ پہنچ چکی ہے اور آج کل وہاں پریکٹس کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پروٹیز اور پاکستان کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز سے قبل تین روزہ ٹور میچ 19 دسمبر سے بنوئی میں شروع ہوگا جس کے بعد جنوبی افریقہ اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 26 سے 30 دسمبر تک سنچورین میں کھیلا جائیگا۔ تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 3 سے 7 جنوری تک کیپ ٹائون میں کھیلا جائیگا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 11 سے 15 جنوری تک جوہانسبرگ میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 19 جنوری کو پورٹ الزبتھ میں کھیلا جائیگا، دوسرا ون ڈے میچ 22 جنوری کو ڈربن میں کھیلا جائیگا، تیسرا ون ڈے میچ 25 جنوری کو سنچورین میں کھیلا جائیگا، چوتھا ایک روزہ بین الاقوامی میچ 27 جنوری کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ 30 جنوری کو کیپ ٹائون میں کھیلا جائیگا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ یکم فروری کو کپ ٹائون میں کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 3 فروری کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 6 فروری کو سنچورین میں کھیلا جائیگا۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف شیڈول ہوم ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا پہلے ہی اعلان کر رکھا جس کے مطابق سیاہ فام فاسٹ بائولر لونگی نگیڈی انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو چکے ہیں۔

نگیڈی آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے واحد ٹی ٹونٹی میچ کے دوران انجری کا شکار ہو کر 12 ہفتوں تک کرکٹ میدانوں سے باہر ہوئے تھے، ان کی جگہ ڈونے اولیوائر کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا، ہاشم آملہ کی بھی انجری مسائل کے نجات پانے کے بعد دوبارہ سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے جبکہ فرسٹ کلاس کرکٹر زبیر حمزہ پہلی مرتبہ سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان فاف ڈوپلیسی، ہاشم آملہ، ٹمبا باووما، تھیونس ڈی برائون، کوئنٹن ڈی کوک، ڈین ایلگر، زبیر حمزہ، کیشو مہاراج، ایڈن مرکرام، ڈونے اولیوائر، ورنن فلینڈر، کگیسوربادا اور ڈیل سٹین پر مشتمل ہے۔
وقت اشاعت : 14/12/2018 - 17:07:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :