پاکستان کے حمام احمد اور محمد حمزہ خان نے یو ایس جونیئر سکوئش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

منگل 18 دسمبر 2018 14:27

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) پاکستان کے حمام احمد اور محمد حمزہ خان نے یو ایس جونیئر سکوئش چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

(جاری ہے)

منگل کو پاکستان سکوائش فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں کھیلے گئے انڈر 13کیٹیگری کے سیمی فائنل میں پاکستان کے حمام احمد نے امریکا کے احمد حق کو 11-7، 11-6 اور 11-9 سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

انڈر15 سیمی فائنل میں پاکستان کے محمد حمزہ خان نے میکسیکو کے ایونٹ کے ٹاپ سیڈ سوسا فیڈریکو کو11-5، 11-9 اور 11-5 سے ہر کر فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔ پاکستان کے حمام احمد بھارت کے روان اے گاندھی کے خلاف فائنل کھیلے گا جبکہ پاکستان کے محمد حمزہ خان اور امریکہ کے کارنی ٹیڈڈ دوسرے فائنل میں مد مقابل ہوں گے۔
وقت اشاعت : 18/12/2018 - 14:27:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :