انٹر ریجن انڈر 13 کرکٹ چیمپئن شپ 26 دسمبر سے شروع ہوگی

منگل 18 دسمبر 2018 14:27

انٹر ریجن انڈر 13 کرکٹ چیمپئن شپ 26 دسمبر سے شروع ہوگی
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) پی سی بی کے زیر اہتمام انٹر ریجن انڈر 13 کرکٹ چیمپئن شپ 26 دسمبر سے شروع ہوگی۔ پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ میں 16 ریجن کی ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں چار پول میں تقسیم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پول اے میں کراچی، حیدر آباد، ڈیرہ مراد جمالی اور کوئٹہ پول بی میں پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی اور ایبٹ آ باد پول سی میں لاہور، ملتان، بہاولپور اور لاڑکانہ جبکہ پول ڈی میں سیالکوٹ، آزاد کشمیر، فیصل آباد اور فاٹا شامل ہیں۔

پول اے کے میچز کراچی، پول بی کے میچز راولپنڈی اور اسلام آباد، پول سی کے میچز لاہور جبکہ پول ڈی کے میچز فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔ راولپنڈی کی انڈر 13 ٹیم اپنا پہلا میچ 26 دسمبر کو ایبٹ آباد، دوسرا 27 دسمبر کو پشاور جبکہ تیسرا اور آخری میچ 28 دسمبر کو اسلام آباد کے خلاف کھیلے گی۔
وقت اشاعت : 18/12/2018 - 14:27:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :