کاکا اور فیگو کے بعد سابق برطانوی فٹبالر این رش پاکستان آنے کیلئے بے تاب

رش نے لیورپول کلب کے دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ جلد پاکستان آنے کا عندیہ دیدیا

پیر 14 جنوری 2019 20:30

کاکا اور فیگو کے بعد سابق برطانوی فٹبالر این رش پاکستان آنے کیلئے بے تاب
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2019ء) برطانیہ کے سابق مایہ ناز فٹبالر این رش پاکستان کا دورہ کرنے کے لیے بے تاب ہیں، وہ جلد پاکستان آئیں گے۔تفصیلات کے مطابق سابق برطانوی اسٹار فٹبالر این رش جلد دورہ پاکستان کے لیے بے تاب ہیں، انہوں نے دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا۔این رش کیریئر میں سب سے زیادہ 346گول کرنے والے کھلاڑی ہیں، ویلز کی قومی ٹیم کی جانب سے بھی این رش نی28 گول کیے۔

فٹبالر این رش ریٹائرمنٹ کے بعد ٹی وی مبصرہیں، این رشن نے لیورپول کلب کے دیگر کھلاڑیوں کو بھی پاکستان لے جانے کا عندیہ دیا ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ دنوں دنیائے فٹ بال کے دونوں بڑے نام کاکا اور لیوئس فیگو دبئی سے خصوصی طیارے سے کراچی پہنچے تھے، اس موقع پر انھیں سندھی ٹوپی اور اجرک پیش کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسٹار فٹ بالر کاکا اور فیگو نے کہا تھا کہ پاکستان میں فٹ بال کی راہ ہموار ہوتی جارہی ہے۔

پرتگال کے سابق کپتان فیگو نے کہنا تھا کہ خوابوں کو پورا کرنے کے لئے نوجوان فٹ بالرز بھرپور محنت کریں۔اس موقع پر برازیل کے اسٹار فٹ بالر کاکا نے کہا تھا کہ فٹ بال سے زیادہ پاکستان میں کرکٹ مقبول کھیل ہے، البتہ پاکستان میں فٹ بال کی راہ ہموار ہوتی جارہی ہے، اگر محنت کریں، تو ورلڈکپ میں کوالیفائی کرسکتے ہیں۔
وقت اشاعت : 14/01/2019 - 20:30:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :