آل پاکستان انٹر بورڈ فٹ بال چیمپیئن شپ اسلام آباد میں شروع ہوگئی

جمعرات 17 جنوری 2019 17:47

آل پاکستان انٹر بورڈ فٹ بال چیمپیئن شپ اسلام آباد میں شروع ہوگئی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) آل پاکستان انٹر بورڈ فٹ بال چیمپیئن شپ اسلام آباد میں شروع ہوگئی ہے۔ چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے سولہ بورڈ کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں اسلام آباد، ساہی وال، میرپور آزاد جموں و کشمیر، مردان، مالاکنڈ، ڈیرہ اسماعیل خان، میرپور خان، کوئٹہ، پشاور، بنون، لاہور، کراچی، سوات، گوجرانوالہ اور پشاور(ٹیکنیکل) کی ٹیمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایونٹ کے کوارٹر فائنل آج جمعہ کو، سیمی فائنل کل ہفتہ کو اور فائنل 20 جنوری کو کھیلا جائے گا،
وقت اشاعت : 17/01/2019 - 17:47:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :