پاکستان جوڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی جوڈو چمپئن شپ مارچ 2019 میں کھیلی جائے گی

ہفتہ 19 جنوری 2019 20:14

پاکستان جوڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی جوڈو چمپئن شپ مارچ 2019 میں کھیلی جائے گی
ْاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) پاکستان جوڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی جوڈو چمپئن شپ مارچ 2019 میں کھیلی جائے گی۔ ایونٹ میں پاکستان آرمی ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور میڈیا ڈائریکٹر مسعود احمد خان کے مطابق کوئٹہ میں شیڈول ایونٹ میں چاروں صوبے ، واپڈا ، نیوی ، پولیس ، اسلام آباد ، فاٹا ، ڈی ایچ اے ، ایچ ای سی ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل فیڈریشن کے رولز کے مطابق ایونٹ میں انفرادی اور ٹیم ایونٹ کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ میں پاکستان آرمی ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ دسمبر میں کوئٹہ میں کھیلی جانی تھی تاہم کوئٹہ میں شدید سردی کے باعث فیڈریشن نے ایونٹ کو ملتوی کردیا اب نئے شیڈول کے مطابق چمپئن شپ آئندہ سال مارچ 2019 میں کھیلی جائے گی۔
وقت اشاعت : 19/01/2019 - 20:14:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :