دوسرا ون ڈے،حسن علی نے بلے بازوں کو بھولا سبق یاد دلادیا

کیریئر کی دوسری ففٹی بنائی ،جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 204رنز کا ہدف مل گیا

muhammad ali محمد علی منگل 22 جنوری 2019 19:29

دوسرا ون ڈے،حسن علی نے بلے بازوں کو بھولا سبق یاد دلادیا
ڈربن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 جنوری2019ء) دوسرے ون ڈے میں پاکستانی بیٹنگ لائن اپ بری طرح ناکام رہی اور سرفراز الیون نے جنوبی افریقہ کو میچ میں کامیابی کے لیے 204رنز کا ہدف دیا ہے ۔ 5ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیا تاہم گزشتہ میچ میں لمبی اننگز کھیلنے والے امام الحق صرف 5 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے، کچھ ہی دیر بعد ون ڈاﺅن آنےوالے بابراعظم 37 کے مجموعی سکور پر 12 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،37 رنز پر 2 وکٹیں گرنے کے بعد محمد حفیظ بھی وکٹ پر کھڑے نہ رہ سکے اور صرف 9 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے جبکہ اوپنر فخرزمان بھی 26 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، شعیب ملک اور شاداب خان نے ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی تاہم شاداب خان 18 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے،اپنا پہلا ون ڈے کھیلنے والے حسین طلعت بھی محض2رنز بنا کر تبریز شمسی کی بال پر سٹمپ آﺅٹ ہوئے ،شعیب ملک کی اننگز 21رنز پر تمام ہوئی ،فہیم اشرف بغیر کوئی رن بنائے شمسی کا تیسرا شکار بنے ۔

(جاری ہے)

سیریز میں قومی ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔دوسرے میچ کے لیے سرفراز الیون میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں اور عثمان شنواری اور عماد وسیم کی جگہ حسن طلعت اور شاہین آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ، فخر زمان اور امام الحق ہی اوپنرز کی حیثیت سے میدان میں اتریں گے جب کہ بابر اعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، سرفراز احمد( کپتان)، شاداب خان، حسین طلعت، فہیم اشرف، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی پر مشتمل ٹیم ایکشن میں دکھائی دے گی۔

میزبان ٹیم میں دو تبدیلیاں ہوئی ہیں ، پروٹیز سکواڈ میں ایڈین مارکرم، ریزا ہینڈرکس، ہاشم آملہ، ریسی وین ڈیر ڈیسن، فاف ڈوپلیسی(کپتان )، ڈیوڈ ملر، ہینرچ کلیسن، اینڈلے فیلکوایو، ڈیوائن پریٹورائس، تبریز شمسی، کگیسو رابادا، ڈیوائن اولیوائر اور عمران طاہر پر مشتمل ہے۔اس سے قبل کھیلے گئے تمام میچز میں ڈربن کے کنگز میڈ سٹیڈیم میں پاکستان کا پلڑا بھاری رہا ہے، گرین شرٹس نے 6 میچز میں سے 4 میں فتح سمیٹی، 2 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، فروری 2007 ءاور مارچ 2013ءمیں کھیلے جانےوالے گزشتہ دونوں میچز میں پاکستان نے میزبان ٹیم پر برتری ثابت کی۔

اس میدان پر گرین شرٹس کا سب سے زیادہ سکور 4 وکٹوں کے نقصان پر 351 رنز 2007 ءمیں بنایا گیا تھا، اس میں محمد یوسف کی ناقابل شکست سنچری، یونس خان کے 93 اور شاہد آفریدی کے 77 ناٹ آﺅٹ رنز شامل تھے، عمران نذیر نے 57 کی اننگز کھیلی تھی، دسمبر 2002ءمیں پاکستانی ٹیم یہاں اپنے سب سے کم ٹوٹل 140 تک محدود رہی،شان پولاک اور نکی بوئے نے 3،3 شکار کیے تھے۔
وقت اشاعت : 22/01/2019 - 19:29:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :