اولمپک گیمز 2020میں کھیلے بغیر ہی اولمپک گیمز سے آئوٹ ہونا باعث شرمندگی ہے، منظور جونیئر

سندھ حکومت اور ہائیر کمپنی سے ہا کی فیڈریشن کو ملنے والے فنڈز کہاں گئے وزیر اعظم ہاکی فیڈریشن کا ا حتساب کریں اور عہدیداران کو فوری ہٹائیں، میڈیا سے گفتگو

منگل 29 جنوری 2019 19:26

اولمپک گیمز 2020میں کھیلے بغیر ہی اولمپک گیمز سے آئوٹ ہونا باعث شرمندگی ہے، منظور جونیئر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2019ء) ہاکی لیجنڈ اولمپئین منظور جونیئر نے کہاہے کہ اولمپک گیمز 2020میں پاکستان ہاکی ٹیم شرکت نہیں کریگی ،کھیلے بغیر ہی اولمپک گیمز سے آئوٹ ہونا باعث شرمندگی ہے،سندھ حکومت اور ہائیر کمپنی سے ہا کی فیڈریشن کو ملنے والے فنڈز کہاں گئے وزیر اعظم ہاکی فیڈریشن کا ا حتساب کریں اور عہدیداران کو فوری ہٹائیں ۔

منگل کو وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا،سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ سمیت دیگر شخصیات سے اولمپئینز نے ملاقات کی جس میں ہاکی کی حالت زار پر بات چیت کی گئی ۔ اولمپئن منظور جونیئر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اولمپک گیمز 2020میں پاکستان ہاکی ٹیم شرکت نہیں کرئیگی ۔ انہوںنے کہاکہ کھیلے بغیر ہی اولمپک گیمز سے آئوٹ ہونا باعث شرمندگی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے معاملے پر ہاکی فیڈریشن سوئی رہی ،ہاکی لیگ کیلئے حیران کن طور پر 14کروڑ کے اخراجات ظاہر کئے گئے ۔ انہوںنے کہاکہ سندھ حکومت اور ہائیر کمپنی سے ہا کی فیڈریشن کو ملنے والے فنڈز کہاں گئے ۔انہوںنے کہاکہ کینیڈا کے جونیئر ٹیم کے دورے پر کروڑوں کے فنڈز ضائع کئے گئے ،کھلاڑیوں پر فنڈز لگانے کی بجائے جوائے رائیڈز پر خرچ کئے گئے ۔

انہوںنے کہاکہ ہاکی فیڈریشن کے الیکشن میں جان بوجھ کر تاخیر کی گئی ،حکومت نے ہر موقع پر ہاکی فیڈریشن کو فنڈز دیئے ۔ انہوںنے کہاکہ ایسا تو نہیں ہو سکتا کہ فنڈز دیتے جائیں اور کارکردگی کا نہ پوچھے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان ہاکی فیڈریشن کا احتساب کریں۔ انہوںنے کہاکہ سندھ حکومت اور دیگر سپانسرز سے ملنے والے فنڈز کئے گئے ۔

انہوکںنے کہاکہ شہباز سینئر نے ایف آئی ایچ ایگزیکٹو بورڈ میں شامل ہونے کے باوجود احتجاج کیوں نہیں کیا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان ، فہمیدہ مرزا قومی کھیل کو تباہی سے بچائیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہاکی کا ڈومیسٹک اسٹرکچر مکمل تباہ ہو چکا ہے ۔ منظور جونیئر نے کہاکہ پاکستان میں ٹورنامنٹس نہیں ہو رہے تو فنڈذ کہاں جا رہے ہیں ۔انہوکںنے کہاکہ فیڈریشن چار سال میں ہاکی کی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی ۔

انہوں نے کہاکہ ہاکی فیڈریشن میں تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم ہاکی فیڈریشن کے عہدیداران کو فوری طور پر عہدے سے ہٹائے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان کے پاس اختیار ہے کہ وہ فیڈریشن میں تبدیلی لائے ۔ انہوںنے کہاکہ ہاکی فیڈریشن کا چار سالوں میں کوئی ویژن نہیں ہے ۔ انہوںنے کہاکہ رشید جونیئر ہمارے ساتھ ہیں ،رشید جونیئر ہاکی کے حالات سے پریشان ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں ہاکی کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ منظور جونیئر نے کہاکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدداران سے استعفے لئے جائیں ۔ منظور جونیئر نے کہاکہ اولمپک گیمز میں شرکت نہ کرنے کے معاملے پر حکومت فیڈریشن سے باز پرس کریں۔
وقت اشاعت : 29/01/2019 - 19:26:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :