لیثررلیگزسیزن V‘راؤنڈ IIکا آغاز‘ 10 ٹیمیں کے یو فٹ بال سٹیڈیم میں مدمقابل

بدھ 30 جنوری 2019 17:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2019ء) کراچی یونائیٹڈ فٹ بال اسٹیڈیم کلفٹن کی آسٹروٹرف پر لیثررلیگز سیزن V کے دوسرے راؤنڈ کا آغاز ہو گیا جس میں 10 ٹیمیں سیون سکواڈ، جوگا بونیٹو، جنونی چوزے، عربین ایف سی، کراچی لونا، کلر ایف سی، انصاری یونائیٹڈ، چترال یونائیٹڈ، نائن الیون اور فٹ بال مانیاکس شامل ہیں۔ دوسرے راؤنڈ کے آغاز سیزن V کے پہلے راؤنڈ کی فاتح جنونی چوزے کا مقابلہ انصاری یونائیٹڈ سے ہوا جس میں جنونی چوزے نے حریف ٹیم پر 6-0 سے غلبہ حاصل کیا۔

(جاری ہے)

معین خان نے ہیٹرک، شہاب خان نے 2 اور ایک گول حسن کریم نے اسکور کیا۔ دوسرے میچ میں عربین ایف سی کو چھیپا اورطحہ کے ایک ایک گول کی بدولت جوگا بونیٹو کے خلاف 2-0 کی فتح حاصل ہوئی۔ کراچی لونا نے کلر ایف سی کو 4-1 سے ٹھکانے لگایا۔ شیر محمد نے 2 بار گیند کو درست نشانے پر پھینکا جبکہ کامل اور عیسیٰ کے نشانے ایک ایک بار درست سمت میں گئے۔ تیسرے میچ میں چترال یونائیٹڈ کو نائن الیون پر 2-0کی سبقت حاصل ہوئی۔ اسد اور عبدالله فاتح ٹیم کے اسکورر تھے۔ چوتھے میچ میں عبدالله نے سیون اسکواڈ کیلئے میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول بنا کر فٹبال مانیاکس کو 1-0 کی شکست پر مجبور کردیا۔
وقت اشاعت : 30/01/2019 - 17:02:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :