پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان

اتوار 10 فروری 2019 18:40

پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2019ء) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ایک روزہ سیریز کے لیے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔شیڈول کے مطابق پاکستان اورآسٹریلیا میں 5 میچز کی سیریز 22 سے 31 مارچ تک یو اے ای میں ہوگی۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا میچ 22 اور دوسرا 24 مارچ کو شارجہ میں کھیلا جائے گا، سیریز کا تیسرامیچ 27 مارچ کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا جب کہ چوتھا اور پانچواں ون ڈے میچ 29 اور31 مارچ کودبئی میں شیڈول ہے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ سیریز سے ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مدد ملے گی۔اس کے علاوہ آسٹریلیا کو پاکستان میں میچز کھیلنے کی پیش کش کریں گے۔
وقت اشاعت : 10/02/2019 - 18:40:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :