ملتان سلطانز کی شرٹ ،خوشگوار موڈ۔جہانگیر ترین بھی پی ایس ایل 4 کے بخار میں مبتلا

ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کے والد اور تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین ٹیم کو سپورٹ کرنے سٹیڈیم پہنچ گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 16 فروری 2019 18:40

ملتان سلطانز کی شرٹ ،خوشگوار موڈ۔جہانگیر ترین بھی پی ایس ایل 4 کے بخار میں مبتلا
دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 فروری 2019ء) :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین بھی پی ایس ایل 4 کے لیے ہرجوش،ملتان سلطان کی شرٹ پہنے اپنے صاحبزادے علی ترین کے ساتھ ٹیم کو سپورٹ کرنے اسٹیڈیم پہنچ گئے ۔تفصیلات کے مطابق شائقین کے انتظار کی گھڑیاں تمام ہوچکی ہے۔پی ایس ایل 4 کا رنگارنگ میلہ متحدہ عرب امارات میں سج چکا ہے۔آج بھی ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین زبردست مقابلہ جاری ہے۔

اس موقع پر ملتان سلطان فرنچائز کے مالک علی ترین کے ساتھ ساتھ انکے والد جہانگیر ترین بھی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔ علی ترین اپنے والد کے ساتھ بہت خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔
اس موقع پر ترنجیت سنگھ سے بات چیت کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین کا کہنا تھا کہ جب پی ایس ایل کے میچز کراچی اور لاہور میں شروع ہوں گے تو لوگ دیکھیں گے کہ درجہ حرارت ایسے بڑھے گا جیسے یہاں پی ایس ایل نہیں بلکہ ورلڈ کپ کا فائنل ہونے جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ اس وقت 8 میچ پاکستان میں ہو رہے ہیں اگلی مرتبہ کوشش کریں گے کہ اس سے زیادہ میچ پاکستان میں منعقد کئیے جائیں یہاںتک کہ جلد ہی 34 کے 34 میچ پاکستان منتقل کر دئیے جائیں۔آپ دیکھیں گے کہ جب ملتان کی ٹیم ملتان میں میچ کھلیے گی تو مجمع کمال پر ہوگا۔انکا کہنا تھا کہ اپنی ٹیم میں موجود غیر ملکی کھلاڑی ابھی نئے ہیں لیکن مجھے امید ہے کہ وہ بہت آگے جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ میری ٹیم کے مقامی کھلاڑی بھی یونہی آگے جائیں گے۔پی ایس ایل ایک اچھا موقع ہے اپنی صلاحیتیں دکھا کر آگے جانے کا۔دوسری جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 126رنز کا ہدف دے دیا ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ ہدف کے تعاقب میں ابھی تک اپنا ایک کھلاڑی بھی گنوا چکی ہے۔
وقت اشاعت : 16/02/2019 - 18:40:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :