پی ایس ایل 4،لاہور قلندرز کے برینڈن ٹیلر زخمی ہونے کے بعد بقیہ میچز سے باہر
فرنچائز کا ہالینڈ کے ریان ٹین ڈسکاٹے کی خدمات حاصل کرنے پر غور
ذیشان مہتاب
ہفتہ 23 فروری 2019
22:59

شارجہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23فروری 2019ء) پاکستان سپرلیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کو ہفتے کے دن اس وقت ایک اور بڑا دھچکہ پہنچا جب اس کے زمبابوین وکٹ کیپر بلے باز برینڈن ٹیلر زخمی ہونے کے بعد بقیہ میچز سے باہر ہوگئے ۔
32سالہ برینڈن ٹیلر جمعے کے روز ملتان سلطانز کے خلاف ہدف کے تعاقب کے دوران زخمی ہوگئے تھے اور پھر بیٹنگ کے لیے میدان میں نہیں آئے ،ذرائع کے مطابق برینڈن ٹیلر ران کے پٹھے کھنچ جانے کی انجری کا شکار ہوئے ہیں اور انہیں مکمل طور پر صحت یاب ہونے کے لیے چار سے چھ ہفتے درکار ہیں چنانچہ ان کا پاکستان سپر لیگ میں سفر ختم ہوگیا ہے ،لاہور قلندرز اب برینڈن ٹیلر کی جگہ ہالینڈ کے آل راﺅنڈر ریان ٹین ڈسکاٹے سے معاہدہ کرنے کی تیاری کررہے ہیں ، 38سالہ ریان ٹین ڈسکاٹے ٹیسٹ فارمیٹ نہ کھیلنے والے ممالک کے کھلاڑیوں میں سب سے بہترین تصور کیے جاتے ہیں اور اب تک اپنے ٹونٹی ٹونٹی کیریئر میں 331میچز میں29.40کی اوسط سے6675رنز سکور کرچکے ہیں جن میں2سنچریاں اور28نصف سنچریاں شامل ہیں ،ٹونٹی ٹونٹی فارمیٹ میں وہ اب تک اپنی باﺅلنگ کے ذریعے25.77کی اوسط سے113وکٹیں بھی حاصل کرچکے ہیں ۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 23/02/2019 - 22:59:56
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :

Pakistan tour of Australia 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے کرکٹ میچ (کل) بدھ کو کھیلا جائے گا
-
بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ (کل) سے شروع ہوگا
-
بگ بیش لیگ: پی سی بی نے حارث رؤف، اسامہ میر زمان خان کو این او سی جاری کردیا
-
جونیئر ہاکی ورلڈ کپ ، وارم اپ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 0-2 سے شکست دے دی
-
ابوظہبی ٹی 10 ، بلاک چین کا حصہ بن گیا
-
گلیڈی ایٹرز نے بریوز کو 10 وکٹوں سے شکست ہرادیآ