فواد احمدپی ایس ایل ٹرافی لیکر صوابی جانے کے خواہاں

کوئٹہ کا کمبی نیشن اچھا ہے ، پاکستان میں کھیل کر خوشی ہوگی:لیگ سپنر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 25 فروری 2019 14:43

فواد احمدپی ایس ایل ٹرافی لیکر صوابی جانے کے خواہاں
شارجہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25فروری 2019ء) پاکستانی نژاد آسٹریلین لیگ سپنر فواد احمد نے خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ پی ایس ایل4 میں کامیابی کے بعد ٹرافی کے ساتھ اپنے آبائی شہرصوابی جانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سپرلیگ میں کھیل کر انہیں بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے اور یہ ان کیلئے خوشگوار تجربہ رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کامبی نیشن بہت اچھا ہے اور وہ اپنی باﺅلنگ سے بھی خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

چاہے نیٹ پریکٹس ہو، وارم اپ میچ یا فرنچائز کرکٹ ،ہر جگہ باﺅلنگ میں مزہ آتا ہے۔ سب سے زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ ایک مرتبہ پھر وہ اپنے آبائی وطن میں کرکٹ کھیلیں گے۔ فواد احمد کے مطابق ان کے کئی دوستوں نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ کراچی آ کر ان کا میچ دیکھیں گے اور اس موقع پر ملاقات بھی ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ انہیں مشکل ترین حالات میں اپنا گھر چھوڑ کر آسٹریلیا میں سیاسی پناہ لینی پڑی۔

اب حالات بہتر ہونے کے بعد وہ اپنے خاندان اور دوستوں سے نہ صرف ملنے کا پروگرام بنا رہے ہیں بلکہ چاہتے ہیں کہ پی ایس ایل کی ٹرافی کے ساتھ اپنے آبائی شہرصوابی بھی جائیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ان کے پاس سیاسی پناہ لینے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہ تھا اور وہ زندگی کا کٹھن ترین وقت تھا۔ اپنا ملک اور خاندان چھوڑ کر کسی دوسرے ملک جانا اور وہاں زندگی شروع کرنا آسان نہیں ہوتا تاہم جان سے ماردینے کی دھمکیاں ملنے کے بعد یہ آپشن اختیار کیا۔
وقت اشاعت : 25/02/2019 - 14:43:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :