پی ایس ایل 4:شین واٹسن نے باﺅلنگ کا معیار بہترین قرار دےدیا

ہر ٹیم میں کم از کم دو باﺅلرز 150کلومیٹرز کی رفتار سے باﺅلنگ کر سکتے ہیں: سابق آسٹریلین آل راﺅنڈر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 9 مارچ 2019 13:38

پی ایس ایل 4:شین واٹسن نے باﺅلنگ کا معیار بہترین قرار دےدیا
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9مارچ 2019ء) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سابق آسٹریلین آل راﺅنڈرشین واٹسن نے پاکستان سپر لیگ میں باﺅلنگ کے معیار کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ٹیم میں کم از کم دو باﺅلرز ایسے موجود ہیں جو 150 کلومیٹرز کی رفتار سے باﺅلنگ کر سکتے ہیں۔پی ایس ایل کی ویب سائٹ پر موجود رپورٹ کے مطابق 38سالہ شین واٹسن کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) ایک بہترین ٹورنامنٹ ہے جس میں باﺅلنگ کا معیار دنیا کی دیگر لیگز کے مقابلے میں کہیں بہتر ہے۔

(جاری ہے)

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کے لیے کراچی آنے کا فیصلہ کرنے والے جارحانہ بیٹسمین کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں پہلے سے زیادہ سخت چیلنج کا سامنا ہوگا کیونکہ پاکستانی باﺅلرز یہاں زیادہ کارگر ثابت ہو سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں شامل ہر ٹیم میں کم سے کم ایک یا دو فاسٹ باﺅلرز ایسے ہیں جو کم و بیش 150 کلومیٹرز کی رفتار سے باﺅلنگ کرتے ہیں جب کہ دیگر ممالک کی لیگز میں ایک یا دو ٹیموں میں ایسے کڑے چیلنج کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اعلیٰ معیار کے پیسرز پیدا کئے ہیںجو اس ملک کی خاص بات ہے۔                                    
وقت اشاعت : 09/03/2019 - 13:38:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :