ڈیرن سیمی کی مزار قائد پر حاضری،بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا

عظیم قوم پاکستان کے بانی کے مزار پر حاضری اعزاز کی بات ہے : ڈیرن سیمی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 11 مارچ 2019 11:28

ڈیرن سیمی کی مزار قائد پر حاضری،بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11مارچ 2019ء) پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے مزار قائد پر حاضری دی۔پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے میچز کھیلنے آئے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے فرنچائز چیئرمین جاوید آفریدی کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی اور عظیم رہنما قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ڈیرن سیمی نے مزار قائد پر حاضری کے وقت پاکستان کا قومی لباس شلوار قمیض پہنے ہوئے تھے اور انہوں نے بانی پاکستان کے مقبرے پر پاکستان کا قومی پرچم بھی لہرایا۔

(جاری ہے)

زلمی کپتان نے خصوصی طور پر مزار قائد کے ڈیزائن کو شاندار قرار دیا، اس موقع پر ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ ”عظیم قوم پاکستان کے بانی کے مزار پر حاضری اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایمان، اتحاد اور تنظیم پر عمل کرکے کسی شعبے میں کامیابی ممکن ہے“۔
پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے قائد اعظم کے میوزیم میں رکھی گئی اشیا میں بھی گہری دل چسپی کا اظہار کیا، اور انھوں نے شوق سے یادگار اشیا دیکھیں۔دو مرتبہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان ڈیرن سیمی نے مزار قائد پر سکیورٹی پر مامور جوانوں کے ساتھ بھی تصاویر بھی بنوائیں۔خیال رہے کہ پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان آج نیشنل سٹیڈیم میں میچ کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 11/03/2019 - 11:28:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :