انڈین پریمیر لیگ کا بارہواں ایڈیشن 23 مارچ سے شروع ہو گا

بدھ 20 مارچ 2019 13:43

انڈین پریمیر لیگ کا بارہواں ایڈیشن 23 مارچ سے شروع ہو گا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) انڈین پریمیر لیگ کا بارہواں ایڈیشن 23 مارچ سے شروع ہو گا اورٹور نا منٹ کے تمام میچز بھارت میں کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق رواں برس لیگ کی تاریخیں ملک میں عام انتخابات سے متصادم ہیں اسلئے انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد حتمی طور پر لیگ کے میچز کے شیڈول اور مقامات کا اعلان کیا جائیگا۔ دفاعی چمپئن چنائی سپر کنگز ٹائٹل کا دفاع کریگی اور دفاعی چمپئن ہونے کی حیثیت سے چنائی لیگ کے افتتاحی اور فائنل میچ کی میزبانی کا حق حاصل ہوگا۔
وقت اشاعت : 20/03/2019 - 13:43:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :