ریاض کی معروف اے ایس کرکٹ اکیڈمی کے زیر اہتمام پہلی دفعہ "پی ایس ایل یوتھ ٹورنامنٹ" منعقد کیا

جس میں بچوں نے اپنے پسندیدہ ٹیموں کو مدنظر رکھتے ہوئے کھیلا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 20 مارچ 2019 19:42

ریاض کی معروف اے ایس کرکٹ اکیڈمی کے زیر اہتمام  پہلی دفعہ "پی ایس ایل یوتھ ٹورنامنٹ" منعقد کیا
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مارچ2019ء،نمائندہ خصوصی،خرم خان) ریاض کی معروف اے ایس کرکٹ اکیڈمی کے زیر اہتمام پہلی دفعہ "پی ایس ایل یوتھ ٹورنامنٹ" منعقد کیا۔ جس میں بچوں نے اپنے پسندیدہ ٹیموں کو مدنظر رکھتے ہوئے کھیلا۔ ٹیمیں پی ایس ایل کے مطابق تھیں جو ممکنہ طور پر پہلی بار کیا گیا اس مخصوص میچ کے لیے بچوں کا دھیان بلمقابل دوسرے میچوں کے کافی منفرد تھا۔



جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی سے نوازا گیا، اس کے ساتھ ساتھ بہترين بالر،بیٹسمین اور فیلڈرکی بھی ایواڈز سے حوصلہ افزائی کی گی اج کل جہاں ہر طرف پی ایس ال کا چرچہ ہے۔ اس موقعہ پر اے ایس اکیڈمی نے یوتھ پی ایس ایل سے بچوں کے خواب کو حقیقت میں تبدیل کیا۔ ٹورنامنٹ نے بچوں کے درمیان جوش پیدا کیا،جس سے انہوں نے اپنی پسندیدہ ٹیموں کی حمایت کی۔

(جاری ہے)



میچ کا آغاز ان کی معمول کی مشق سے کیا گیا جس سے بخوبی طور پر وہ اپنے آپ کو مایاناز کھیلاڈی تصور کر رہے تھے۔میچ کا اغاز ہوا، ہر کھلاڑی اپنی ٹیم کی رہنمائی کرتا دکھائی دے رہاتھا، ہر کھلاڑی نے پر عزم طریقے سے حصہ لیا۔ ہر ٹیم نے دو میچ کھیلے اور فائنل میں دو مخالف ٹیمیں ، کوئٹہ گلیڈییٹر اور پشاور زلمی،رونما ہوئیں ۔

کھیل میں دلچسپی کا یہ بھی عالم تھا کہ انہوں نے اپنی تمام تر کوشش اور طاقت کے ساتھ مخالف ٹیم کا مقابلہ کیا ۔ بلاخر پشاور زلمی نے بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب پر برتری حاصل کی۔ شائقین نے تالیوں اور نعرے بازی سے اپنی ٹیموں کی بھرپور حمایت کی والدین کی بھرپور شرکت نے بھی بچوں کے حوصلے بلند کیے رکھے ساہلکمار، بہترین بالر۔

ہارون شہزاد بہترین فیلڈر اور شایان سعید بہترین بیٹسمن قرار پائے۔

میچ کے اختتام پر اے ایس کرکٹ اکیڈمی کے صدر آصف شیخ نے ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہ وہ بچوں کے مابین باہمی ہماہنگی،اتفاق اور دوستانہ کارکردگی کو دیکھ کر خوش ہیں۔ بچوں کا آپس میں تعاون اور آپس میں رہنمائی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ وہ مستقبل کے بہترین کھلاڑی بن سکتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ، یہ ٹورنامنٹ بچوں میں مزید بہتری کے جذبات کو ابھارے گا۔ جس سے ان کی کارکردگی میں مزید بہتری آے گی اور ان کے والدین بھی متاثر ہونگے۔ والدین کا کہنا تھا کہ، اے ایس اکیڈمی ہمیشہ ان کے بچوں کے لیے نئے مواقعے فراہم کرتی ہے، وہ اس بات پر متفق تھے کے ان کے بچوں نے تمام غیر ضروری مشاغل کو ترک کرکے اپنا رجحان کرکٹ کی طرف ملبوث کر لیا ہے۔ آخر میں پشاور زلمی کے کپتان فہد مینر نے میچ کے انعقاد پر اے ایس کرکٹ اکیڈمی کے صدر آصف شیخ کا شکریہ ادا کیا۔
وقت اشاعت : 20/03/2019 - 19:42:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :