بین الصوبائی ہاکی ٹورنامنٹ میں کامیاب ہونے والی چمکنی کے ہاکی ٹیم میں ضلع ناظم نے کھیلوں کا سامان تقسیم کیا

جمعہ 5 اپریل 2019 16:28

بین الصوبائی ہاکی ٹورنامنٹ میں کامیاب ہونے والی چمکنی کے ہاکی ٹیم میں ضلع ناظم نے کھیلوں کا سامان تقسیم کیا
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2019ء) ضلعی حکومت کی جانب سے بین الصوبائی ہاکی ٹورنامنٹ میں کامیاب ہونے والی چمکنی کے ہاکی ٹیم میں ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے کھیلوں کا سامان تقسیم کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے کہاکہ ضلعی حکومت نے اپنے ساڑھے تین سالہ دور حکومت میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ریکارڈ منصوبے پیش کئے جس کی بدولت ٹیلنٹ کو ابھارنے میں زبردست مدد ملی ہے اور پشاور سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے ملکی اور بین الاقوامی کھیلوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پشاورکی ضلعی حکومت نیک نیتی سے کھیلوں کی فروغ کیلئے کام کررہی ہے انہوں نے کہاکہ صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یونین کونسلز میں کروڑوں روپے کے کھیلوں کا سامان منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے تقسیم کیاگیا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ متعدد کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد کئے گئے جن میں ضلع ناظم ہاکی لیگ ، ضلع ناظم فٹبال ٹورنامنٹ ، ضلع ناظم والی بال ٹورنامنٹ ،تاریخی شطرنج ٹورنامنٹ ،سنٹر ل جیل کے قیدیوں کے مابین سپورٹس مقابلے ، کرکٹ ٹورنامنٹ ، معذورافراد میں کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے گئے جس کے دور رس نتائج برآمد ہوئے اس موقع پر ضلعی حکومت کی جانب سے بین الصوبائی ہاکی لیگ کی چیمپئن گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول فار بوائزچمکنی میں کھیلوں کا سامان تقسیم کیاگیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ممبر وسیم اکرم، ڈسٹرکٹ ممبر خالد وقاض ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشید بلوچ اور سپورٹس رائٹر ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز احمد اور دیگر افراد بھی شریک تھے ۔

وقت اشاعت : 05/04/2019 - 16:28:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :