اے بی ڈیویلیئرز کی آئی پی ایل میں لاہور قلندرز کا بیگ استعمال کرنے کی تصویر وائرل
دونوں فرنچائزز کو ہی علم نہیں ہے کہ میچز کیسے جیتے جاتے ہیں :آسٹریلوی صحافی ڈینس فریڈمین
ذیشان مہتاب جمعرات 18 اپریل 2019 15:33
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18اپریل2019ء) رائل چیلنجرز بنگلور کے بلے باز اے بی ڈیویلیئرز کی پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز کا بیگ استعمال کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ کی فرنچائز رائل چیلجرز بنگلور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مایہ ناز بلے باز ا ے بی ڈیویلیئرز کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ میچ ختم ہونے کے بعد بیگ اٹھائے ہوٹل واپس جارہے تھے، معروف آسٹریلوی صحافی ڈینس فریڈ مین نے ٹویٹر پر یہ تصویر شیئر کرکے صارفین کی توجہ اس جانب دلائی کہ اے بی ڈیویلیئرز نے جو بیگ اٹھایا ہوا ہے وہ ان کی پرانی فرنچائز لاہور قلندرز کا ہے،انہوں نے دلچسپ کمنٹ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں فرنچائزز کو ہی علم نہیں ہے کہ میچز کیسے جیتے جاتے ہیں ۔یاد رہے کہ رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم رواں سال آئی پی ایل میں انتہائی خراب کاکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے اور اب تک8میچزمیں سے محض ایک مقابلے میں ہی کامیابی حاصل کر سکی ہے ۔ رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی کو کرکٹ ماہرین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور انہیں سلو اوور ریٹ کے باعث12لاکھ روپے جرمانہ بھی بھرنا پڑا ہے ۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 18/04/2019 - 15:33:58
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
انٹرنیشنل کراٹے چمپئن شاہ زیب رند کی ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سے ملاقات
-
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
-
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
-
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
-
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
-
آئی پی ایل، پنجاب کنگز کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف تاریخی فتح، 262 رنز کا بڑا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا