ورلڈ کپ2019ءکا حصہ نہ بن پانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل گیارہ رکنی ٹیم سامنے آگئی
پاکستان کے محمد عامر اور آصف علی بھی اس ٹیم میں شامل
ذیشان مہتاب جمعرات 25 اپریل 2019 16:45
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25اپریل2019ء) گزشتہ دو ہفتے کے دوران آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ءکھیلنے والی تمام ٹیموں نے اپنے اپنے15رکنی سکواڈ کا اعلان کیا ہے اور کئی نامور کھلاڑی اس میگا ایونٹ میں ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے جس پر شائقین کرکٹ نے مایوسی کا اظہار کیا ہے،سری لنکا،بھارت اور پاکستان کے کئی نامور کھلاڑی ورلڈ کپ میں ممکنہ طور پر موجود نہیں ہوں گے جس کے باعث ایک کرکٹ ویب سائٹ نے اپنے صارفین سے ایک پول میں میگا ایونٹ کا حصہ نہ بن پانے والی آل ٹائم الیون چننے کا کہا ۔مذکورہ الیون ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، نیروشن ڈکویلا(سری لنکا)،رشبھ پانٹ(بھارت)،امبتی رائیڈو(بھارت)، پیٹر ہینڈ سکومب(آسٹریلیا)،دنیش چندیمل(سری لنکا)،کیرون پولارڈ(ویسٹ انڈیز)،کرس مورس(جنوبی افریقہ)،جوفرا آرچر(انگلینڈ)،محمدعامر(پاکستان) ،سنیل نارائن(ویسٹ انڈیز) اور جوش ہیزل ووڈ(آسٹریلیا) شامل ہیں جب کہ آصف علی کو اس ٹیم کا بارہواں کھلاڑی چنا گیا ہے۔
یاد رہے کہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) قوانین کے مطابق تمام ٹیمیں22مئی تک اپنے اپنے سکواڈ میں تبدیلیاں کرنے کی مجاز ہیں اور اس کے لیے انہیں آئی سی سی کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 25/04/2019 - 16:45:17
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
انٹرنیشنل کراٹے چمپئن شاہ زیب رند کی ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سے ملاقات
-
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
-
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
-
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
-
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
-
آئی پی ایل، پنجاب کنگز کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف تاریخی فتح، 262 رنز کا بڑا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا