جنید خان نے متانزعہ ٹوئٹ واپس لے لیا، پی سی بی کا بھی ڈسپلنری کارروائی نہ کرنے کا عندیہ

منگل 21 مئی 2019 20:11

جنید خان نے متانزعہ ٹوئٹ واپس لے لیا، پی سی بی کا بھی ڈسپلنری کارروائی نہ کرنے کا عندیہ
=اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ باولر جنید خان کی جانب سے سوشل میڈیا سے متنازعہ ٹوئٹ ہٹانے کے بعد قومی کرکٹر کیخلاف کوئی کارروائی نہ کرنے کا عندیہ دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق فاسٹ باولر نے ورلڈ کپ اسکواڈ سے ڈراپ کئے جانے کے بعد سوشل میڈیا فیس بک اور ٹوئٹر پر اپنے منہ پر ٹیپ لگا کر ایک تصویر شیئر کی تھی اور کہا تھا کہ وہ کچھ کہنا نہیں چاہتے، کچھ کڑوا ہوتا ہے کہ پیغام کو ملکی و غیر ملکی میڈیا نے اہمیت دی جس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ پی سی بی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرسینٹرل کنٹریکٹ میں شامل جنید خان کیخلاف ڈسپلنری ایکشن لے گا تاہم فاسٹ باولر کی جانب سے سوشل میڈیا پر سے پوسٹ ہٹائے جانے کے بعد پی سی بی حکام نے بھی سکھ کا سانس لیا اور عندیہ دیا ہے کہ چونکہ جنید خان نے اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دیا ہے لہذا پی سی بی کا بھی فاسٹ باولر کیخلاف ڈسپلنری کارروائی کا امکان بہت کم ہے۔

(جاری ہے)

۔۔۔ 21-05-19/--32 #h# ش*فٹنس مسائل، ماریا شراپووا فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ، سخت مایوس #/h# cماسکو( آن لائن )روس کی بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور 5 مرتبہ کی گرینڈ سلام چیمپئن ماریا شراپووا روان ماہ شیڈول سال کے دوسرے بڑے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئیں ہیں۔ دو مرتبہ فرنچ اوپن چیمپئن ماریا شراپووا کندھے کی تکلیف کے باعث دوسرے بڑے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوئیں ہیں۔

انہوں نے اس سے قبل رواں سال فروری میں کندھے کی سرجری بھی کروائی تھی تاہم وہ ابھی تک اس کے درد سے مکمل طور پرچھٹکارہ نہیں پاسکیں۔ دوسرے بڑے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 27 مئی سے 9 جون تک فرانس کے دارالحکومت پیرس میں کھیلا جائے گا۔ روسی ٹینس کوئین نے اس سے قبل پہلی مرتبہ 2012 میں فرنچ اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا اس کے بعد انہوں نے 2014 میں انہوں نے دوبارہ یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

ماریا کا کہنا ہے کہ دوسرے گرینڈ سلام ٹورنامنٹ فرنچ اوپن میں شرکت نہ کرنے پر وہ بھی بہت مایوس ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ بہت جلد کندھے کی تکلیف سے چھٹکارہ حاصل کرکے دوبارہ ٹینس کے میدانوں میں نظر آئینگی۔ ماریا 15 ماہ پابندی کے بعد اپریل 2017 میں دوبارہ ٹینس کورٹس میں ایکشن میں نظر آئیں تھیں۔ وہ گزشتہ سال فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مرحلے تک پہنچی تھیں
وقت اشاعت : 21/05/2019 - 20:11:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :