ْآئی سی سی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ، سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں کل پنجہ آزمائی کریں گی، دونوں ٹیمیں اپنا اپنا ابتدائی میچ ہار چکی ہیں، دونوں ٹیموں کے کپتان ٹورنامنٹ میں کم بیک کیلئے پر عزم، کانٹے دار مقابلے کی توقع

پیر 3 جون 2019 13:05

کارڈف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2019ء) بارہویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں کل منگل کو کارڈف کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو گا۔ اس سے قبل دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں اور دونوں ٹیمیں اپنے ابتدائی میچز ہار چکی ہیں۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سری لنکا کو پہلے میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دیکر ورلڈ کپ کا جاندار آغاز کیا تھا جبکہ آسٹریلیا نے افغانستان کی ٹیم کو پہلے میچ میں 7 وکٹوں سے مات دیکر میگا ایونٹ کا فاتحانہ انداز میں آغاز کیا تھا۔

دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے میگا ایونٹ میں کم بیک کیلئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ دونون ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔ بھارتی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ (کل) بدھ کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔ عالمی کپ میں پاکستان کی ٹیم اپنا تیسرا میچ 7 جون کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گا اور یہ میچ برسٹل کے مقام پر کھیلا جائے گا۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو گا۔
وقت اشاعت : 03/06/2019 - 13:05:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :