کانپور میں آفریدی کی 40 گیندوں پر سنچری کو کبھی نہیں بھلا سکتا: یووراج سنگھ

ہم دونوں نے بہت سے اہم میچز اور بڑے ٹورنامنٹ ساتھ کھیلے :سابق بھارتی کرکٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 13 جون 2019 16:14

کانپور میں آفریدی کی 40 گیندوں پر سنچری کو کبھی نہیں بھلا سکتا: یووراج سنگھ
ممبئی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13جون2019ء) بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ پاکستان کے سابق سٹار پلیئر شاہد آفریدی کے فین نکلے،یوراج نے شاہدآفریدی کا دنیا بھر کے سامنے شکریہ اداکیا اوران کے متعلق اپنی سوچ کا اظہار بھی کیا۔سوشل میڈیا پر یوراج نے آفریدی کے لئے پیغام میں لکھا کہ کانپور میں بوم بوم آفریدی کی 40 گیندوں پر سنچری کو وہ کبھی نہیں بھلا سکتے۔

یوراج سنگھ نے شاہد آفریدی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ہم دونوں نے بہت سے اہم میچز اور بڑے ٹورنامنٹ ساتھ کھیلے ہیں۔
یوراج سنگھ نے رواں ماہ کی 10 تاریخ کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جس پر شاہد آفریدی نے ان کے لئے نیک تمناﺅں اور خواہشات کا اظہار کیا تھا۔
یوراج سنگھ نے اپنے ون ڈے کیریئر کا آغاز 2000 ءمیں کینیا کے خلاف کیا تھا جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی اینٹری 2003 ءمیں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں ہوئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے 40 ٹیسٹ ، 304 ون ڈے اور 58 ٹی ٹونٹی مقابلوں میں بھارت کی نمائندگی کی۔ یوراج سنگھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 33 کی اوسط سے 1900، ون ڈے کرکٹ میں 36 کی اوسط سے 8701 رنز جبکہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 1177 رنز بنائے۔ورلڈ کپ 2011 کے بعد یوراج سنگھ میں کینسر کے مرض کی تشخیص ہوئی جس کے بعد انہیں کچھ عرصے کے لیے کرکٹ سے دور ہونا پڑا تاہم دوبارہ صحت یاب ہونے کے بعد وہ ایک مرتبہ پھر ٹیم میں شامل ہوئے وقفے وقفے سے ٹیم میں ان اور آؤٹ ہوتے رہے تاہم ممبئی میں پریس کانفرنس کے دوران باقاعدہ طور پر انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔





وقت اشاعت : 13/06/2019 - 16:14:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :