لیبیما اوپن ٹینس، فرانس کے منارینو نے مینز اور امریکہ کی ایلیسن نے ویمنز سنگلز ٹائٹلز جیت لئے

پیر 17 جون 2019 18:08

لیبیما اوپن ٹینس، فرانس کے منارینو نے مینز اور امریکہ کی ایلیسن نے ویمنز سنگلز ٹائٹلز جیت لئے
ایمسٹرڈیم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) فرانسیسی کھلاڑی ایڈرین منارینو نے لیبیما اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگل ٹائٹل جیت لیا، ویمنز سنگل ٹائٹل امریکہ کی ایلیسن رسکی کے نام رہا۔

(جاری ہے)

ہالینڈ میں منعقدہ ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگل فائنل میں منارینو نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلوی کھلاڑی جورڈن تھامسن کو 7-6 (9-7) اور 6-3 سے شکست دے کر کیریئرکا پہلا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، دوسری جانب ویمنز سنگل فائنل میں امریکن کھلاڑی ایلیسن رسکی نے میزبان ملک کی کھلاڑی کیکی برٹنز کو سخت مقابلے کے بعد 0-6، 7-6 اور 7-5 سے ہرا کر ٹائٹل حاصل کیا، انہوں نے کیریئر میں دوسری مرتبہ ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیتا ہے۔
وقت اشاعت : 17/06/2019 - 18:08:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :