میں پاکستانی ٹیم کی ماں یااستانی نہیں ، ثانیہ مرزا اور اداکارہ وینا ملک ٹویٹر پر آمنے سامنے

بھارتی میگزین میں آپکی غیر مناسب تصاویر دیکھ کر آپکے بچوں کیلئے فکر مند ہوں:ثانیہ کا وینا کو جواب

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 18 جون 2019 12:16

میں پاکستانی ٹیم کی ماں یااستانی نہیں ، ثانیہ مرزا اور اداکارہ وینا ملک ٹویٹر پر آمنے سامنے
لندن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ تر ین۔ 18جون2019ء) ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر تمام کھلاڑیوں کو تنقید کا سامناہے تاہم اسی دوران ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ ایک شیشہ کیفے میں ویڈیو وائرل ہوئی جس نے نیا ہنگامہ برپا کر دیاہے۔ان ویڈیوز کے بارے میں کہاجارہاہے کہ یہ بھارت کے خلا ف میچ سے ایک دن قبل کی ہیں تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس کی تردید کر دی ہے لیکن دوسری جانب اداکارہ وینا ملک اور پاکستانیوں کی بھابھی ثانیہ مرزا کے درمیان ٹویٹر پر نہایت دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

اداکارہ وینا ملک نے شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ” ثانیہ دراصل میں بچے کے بارے میں بہت پریشان ہوں ، آپ لوگ اسے اپنے ساتھ شیشہ کیفے لے گئے ، کیا یہ خطرناک نہیں ؟ جتنا میں جانتی ہوں ” آرچیز “ ریسٹورنٹ سے جنک فوڈ ملتاہے جو کہ کھلاڑیوں اور نوجوانوں کیلئے صحت مند نہیں ہے ، آپ خود ماں اور کھلاڑی ہونے کے ناطے اسے بہتر انداز میں سمجھ سکتی ہیں“۔

(جاری ہے)

ٹینس سٹار ثانیہ مرزانے وینا ملک کے ٹویٹر پر جاری کیے گئے پیغام پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” وینا ، پہلی بات تو یہ کہ میں اپنے بچے کو شیشہ کیفے اپنے ساتھ نہیں لے کر گئی تھی ، اس سے آپکا اور دنیا کے کسی بھی اور شخص کا کوئی لینا دینا نہیں ہے کیونکہ میں سمجھتی ہوں کہ میں اپنے بیٹے کا کسی بھی اور شخص سے زیادہ خیال رکھتی ہوں ، دوسری بات یہ کہ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ماہر غذائیات نہیں ہوں اور نہ ہی ان کی ماں اور استانی ہوں“۔

انہوں نے اپنے اگلے ٹویٹ میں لکھا کہ”میرے لیے یہ جاننا ضروری نہیں کہ یہ کرکٹر کب سو تے ہیں اور کب اٹھتے ہیں،کیا کھاتے ہیں،اگر میں آپکی جگہ ہوتی تو میری سب سے بڑی پریشانی یہ ہوتی کہ آپکے بچے میگزین کیلئے شوٹ کی ہوئی آپکی ’غیر مناسب‘تصاویر نہ دیکھ لیں،آپ جانتی ہے کہ یہ کتنا خطر ناک ہوگا،آپکی جانب سے میر ے بیٹے کے لیے فکر مند ہونیکا شکریہ“۔
ثانیہ مرزا کا ڈیلیٹ کردہ ٹویٹ
ثانیہ مرزا کا ڈیلیٹ کردہ ٹویٹ
ثانیہ مرزا نے بعد ازاں اپنی یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کردی تاہم وینا ملک نے اس ٹویٹ کا سکرین شاٹ لیکر لکھا کہ” آپ میں ہمت ہے تو اپنے ٹویٹ ڈیلیٹ کرنے سے گریز کریں“۔

وقت اشاعت : 18/06/2019 - 12:16:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :