پاکستانی ٹیم بکیز کی نظروں میں بے اثر، ایک پاﺅنڈ پر 66 کا ریٹ کردیا

افغانستان پر 1 پاﺅنڈ کا داﺅ کھیلنے والا اسکے ورلڈ کپ جیتنے پر 1000 پاﺅنڈ پائےگا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 20 جون 2019 13:21

پاکستانی ٹیم بکیز کی نظروں میں بے اثر، ایک پاﺅنڈ پر 66 کا ریٹ کردیا
ٹانٹن (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20جون2019ء) بکیز کی جانب سے بدستور انگلش ٹیم کو ورلڈ کپ ٹائٹل کے لیے فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔اگرچہ ایونٹ میں انگلش ٹیم کو پاکستان کے ہاتھوں شکست ہوچکی تاہم شرطوں کا قانونی کاروبار کرنے والی فرم نے ان پر 15/8 کا ریٹ آفر کیا ہوا ہے، بھارت کیلئے 2/1 کا ریٹ ہے۔ تیسرے نمبر پر دفاعی چیمپئن آسٹریلیا ہے جس پر ایک پاﺅنڈ لگانے والے کو 3 پاﺅنڈ ملیں گے، اب تک ایونٹ میں ناقابل شکست نیوزی لینڈ کی ٹیم پر حیران کن طور پر 13/2 کی پیشکش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح مایوس کن آغاز کرنے والی جنوبی افریقی ٹیم پر 33/1 کا ریٹ آفر کیا گیا ہے۔ورلڈ کپ میں 2 فتوحات اور ایک بے نتیجہ میچ کے سبب 5 پوائنٹس پانے والی بنگلہ دیشی ٹیم پر 50/1 جبکہ پاکستان ٹیم پر 66/1 کا ریٹ ہے۔ بکیز کو سابق عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کی ٹائٹل فتح کا بالکل امکان دکھائی نہیں دیتا اسی لیے 300/1 کا ریٹ آفر کیا گیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر کوئی افغانستان پر ایک پاﺅنڈ کا داﺅ کھیلتا ہے تو افغان ٹیم کے ٹائٹل جیتنے پر 1000 پاﺅنڈ پائے گا۔                                                                                                                                                                          
وقت اشاعت : 20/06/2019 - 13:21:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :