وزیراعظم عمران خان اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے پاکستان اور جنوبی افریقہ کا میچ دیکھنے سٹیڈیم پہنچ گئے

سلمان خان اور زین قریشی جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے سٹیڈیم میں موجود ہیں

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 23 جون 2019 15:36

وزیراعظم عمران خان اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے پاکستان اور جنوبی افریقہ کا میچ دیکھنے سٹیڈیم پہنچ گئے
لندن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23جون2019ء) لارڈز کے میدان میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ جاری ہے۔ میچ میں پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان کے بیٹے سلمان خان اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی بھی سٹیڈیم میں موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق سلمان خان اور زین قریشی جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے سٹیڈیم میں آئے ہیں۔

پاکستان نے آج جونبی افریقہ کے خلاف ٹاس بیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اب پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستان نے32 اوورز میں  3وکٹوں کے نقصان پر156 سکور بنا لیا ہے۔ بابر اعظم اور حارث سہیل کریز پر موجود ہیں۔ ٹاس جیتنے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ یہ میچ ہمارے لیے بہت اہم ہے۔

(جاری ہے)

کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے ہر میچ پر نظر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے پہلے پاکستانی ٹیم میں اہم تبدیلیاں کر دی گئیں۔شعیب ملک اورحسن علی آؤٹ کو جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے باہر کر دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ حارث سہیل اور شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ سیمی فائنل مرحلے تک رسائی کیلئے پاکستان کو جنوبی افریقہ کیخلاف کل کا میچ ہر حال میں جیتنا ہوگا۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کا میچ لارڈر کرکٹ گراونڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اتوار کو لارڈز کرکٹ گراونڈ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے شیڈول میچ کے دوران بارشہونے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ انگلینڈ میں رواں ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کے درمیان عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے زبردست جنگ جاری ہے۔
وقت اشاعت : 23/06/2019 - 15:36:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :