چوتھا عبدالستار ایدھی گرلز تھروبال ٹورنامنٹ 11 اکتوبر سے شروع ہو گا

منگل 25 جون 2019 13:02

چوتھا عبدالستار ایدھی گرلز تھروبال ٹورنامنٹ 11 اکتوبر سے شروع ہو گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) چوتھا عبدالستار ایدھی گرلز تھروبال ٹورنامنٹ 11 اکتوبر سے جنریشن سکول کراچی میں شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایاکہ پاکستان تھروبال فیڈریشن نے سندھ تھروبال ایسوسی ایشن کی سفارش پر ٹورنامنٹ منعقد کروانے کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ دو روز تک جاری رہے گا اور ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 25/06/2019 - 13:02:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :