آئی سی سی نے پاکستان، افغانستان میچ میں بدنظمی کا نوٹس لے لیا

کرکٹ کی گورننگ باڈی کی جانب سے میچ کا ماحول خراب کرنے والے شر پسند افغانیوں کیخلاف سخت ایکشن لینے کا اعلان

muhammad ali محمد علی ہفتہ 29 جون 2019 20:11

آئی سی سی نے پاکستان، افغانستان میچ میں بدنظمی کا نوٹس لے لیا
لیڈز (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جون 2019ء) آئی سی سی نے پاکستان، افغانستان میچ میں بدنظمی کا نوٹس لے لیا، کرکٹ کی گورننگ باڈی کی جانب سے میچ کا ماحول خراب کرنے والے شر پسند افغانیوں کیخلاف سخت ایکشن لینے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ءمیں آج پاکستان اور افغانستان کے مابین میچ کھیلا جا رہا ہے ۔ ایک طرف جہاں سٹیڈیم کے اندر میچ جاری ہے وہیں دوسری جانب سٹیڈیم کے احاطے میں افغان شہریوں نے بد تہذیبی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی شہری پر دھاوا بول دیا۔

شر پسند افغان تماشائیوں نے پاکستانی شائق کر تشدد کا نشانہ بنایا ہے، جبکہ مسلسل میچ کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے اب آئی سی سی کی جانب سے سخت ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی نے میچ کا ماحول خراب کرنے پر افغان شرپسند تماشائیوں کیخلاف سخت ایکشن لینے کا اعلان کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ آج تک ورلڈکپ کی تاریخ میں کسی میچ کے دوران ایسا واقعہ پیش نہیں آیا۔

آئی سی سی افغان شرپسندوں کے عمل سے شدید نالاں ہے اور میچ کا ماحول خراب کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ جبکہ اس معاملے پر افغان کرکٹ بورڈ کیخلاف بھی سخت ایکشن لیا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب سیکورٹی کی نفری ہنگامی طور پر لیڈز اسٹیڈیم پہنچ گئی ہے۔ سیکورٹی اہلکار شرپسند افغان تماشائیوں کو قابو میں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سٹیڈیم کے باہر افغان شہریوں کی اس بد تہذیبی کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ افغانیوں نے ایک پاکستانی شہری پر دھاوا بولا اور اس پر ڈنڈے اور گھونسے برسائے۔

یہ منظر دیکھ کر آس پاس کھڑے شائقین کرکٹ نے بیچ بچاﺅ کروایا، پاکستانی شہری نے قومی ٹیم کی شرٹ زیب تن کر رکھی تھی، پولیس نے پاکستانی شہری پر حملہ کرنے والے دو افراد کو حراست میں لے لیا۔اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:
ایک سینئر پاکستانی صحافی نے دعوی کیا ہے کہ افغان کرکٹ شائقین ٹکٹ کے بغیر سٹیڈیم دیواریں اور گیٹ پھلانگ کر سٹیڈیم میں داخل ہوئے اور لوگوں کی سیٹوں پر قبضہ کرلیا جس کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں باہر نکا ل دیا ۔

دوسری جانب اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے افغانیوں کی جانب سے اس قسم کی بد تہذیبی کی سخت مذمت کی ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ اس قسم کی بد تمیزی اور ناروا سلوک ناقابل برداشت ہے۔ خیال رہے کہ ورلڈ کپ 2019ءکے 36 ویں اور اہم مقابلے میں افغانستان نے پاکستان کو 228 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔
وقت اشاعت : 29/06/2019 - 20:11:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :