سٹین بطور مارکیو کھلاڑی یورو ٹی ٹونٹی سلیم کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے

منگل 2 جولائی 2019 16:47

کیپ ٹائون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2019ء) جنوبی افریقن فاسٹ بائولر ڈیل سٹین رواں برس شیڈول پہلے یورو ٹی ٹونٹی سلیم کرکٹ ٹورنامنٹ میں بطور مارکیو کھلاڑی شرکت کریں گے۔ ایونٹ 30 اگست سے شروع ہو گا جس میں چھ فرنچائزز کے درمیان ٹائٹل کیلئے مقابلے ہوں گے۔

(جاری ہے)

یورو ٹی ٹونٹی سلیم ٹورنامنٹ کے اعلان کے تھوڑے عرصے بعد چھ کرکٹرز کو آئیکون کھلاڑیوں کے طور پر چنا گیا تھا جن میں پاکستان کے شاہد خان آفریدی، بابر اعظم، آسٹریلیا کے کرس لین، شین واٹسن، نیوزی لینڈ کے برینڈن میک کولم اور لیوک رونکی شامل تھے، اب سٹین بھی بطور آئیکون کھلاڑی لیگ کو جوائن کریں گے۔
وقت اشاعت : 02/07/2019 - 16:47:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :