ورلڈ کپ ،بہترین باﺅلنگ فگرز کا ریکارڈ شاہین شاہ آفریدی کے نام

پیسر نے بنگلہ دیش کیخلاف35رنز کے عوض6شکار کیے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 16 جولائی 2019 14:55

ورلڈ کپ ،بہترین باﺅلنگ فگرز کا ریکارڈ شاہین شاہ آفریدی کے نام
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16جولائی 2019ء) ورلڈ کپ2019ءاختتام کو پہنچ گیا ہے اور جہاں اس میگا ایونٹ میں کئی ریکارڈ بنے وہیں ایک اننگز میں بہترین باﺅلنگ فگر کا ریکارڈ ابھرتے ہوئے پاکستانی فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی کے نام رہا۔19سالہ شاہین آفریدی نے بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کے آخری لیگ میچ میں 35رنز کے عوض6وکٹیں اپنے نام کیں تھیں جو کسی بھی پاکستانی باﺅلر کی جانب سے ورلڈ کپ میں بہترین باﺅلنگ فگرز تھے جب کہ وہ ورلڈ کپ کی44سالہ تاریخ میں 5یا اس سے زیادہ شکار کرنے والے پہلے ٹین ایج باﺅلر بھی بن گئے تھے۔

(جاری ہے)

اس فہرست میں دوسرا نمبر آسٹریلیا کے مچل سٹار ک کا ہے جنہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف26رنز کے عوض5بلے بازوں کو پوویلین کی راہ دکھائی تھی ، بنگلہ دیشی آل راﺅنڈر شکیب الحسن اس فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں ،انہوں نے افغانستان کے خلاف29رنز دے کر 5کھلاڑی آﺅٹ کیے تھے ، پاکستانی فاسٹ باﺅلر محمد عامر اس ورلڈ کپ میں ایک بار پھر اپنی پرانی فارم میں نظر آئے ،انہوں نے سابق عالمی چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف30رنز کے عوض5شکار کرکے اس فہرست میں چوتھی پوزیشن سنبھالی،کیوی آل راﺅنڈر جمی نیشم نے افغانستان کے خلاف31رنز دے کر5کھلاڑیوں کو پوویلین بھیج کر اس فہرست میں پانچویں پوزیشن اپنے نام کی ۔ 
وقت اشاعت : 16/07/2019 - 14:55:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :