گلوبل ٹی ٹونٹی کینیڈا کے لیے 5 قومی کرکٹرز کو این او سی جاری
کرکٹرز میں شعیب ملک، محمد حفیظ، وہاب ریاض، شاداب خان، اورعمر اکمل شامل
ذیشان مہتاب جمعرات 18 جولائی 2019 14:06
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 جولائی2019ء) گلوبل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے لیے 5 قومی کرکٹرز کو این او سی جاری کردیے گئے ہیں۔قومی ٹیم کے 5 کھلاڑیوں کو کینیڈا میں شیڈول گلوبل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے لیے این او سی جاری کردیے گئے ہیں۔ ان کرکٹرز میں سابق کپتان شعیب ملک،آل راﺅنڈر محمد حفیظ، فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض،لیگ سپنر شاداب خان اورمڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل شامل ہیں۔ٹی ٹونٹی فارمیٹ کی یہ لیگ 25 جولائی سے انٹاریو میں کھیلی جارہی ہے جس کا فائنل 11 اگست کو شیڈول ہے، اس لیگ میں سابق کپتان شاہد آفریدی بھی شرکت کررہے ہیں جن کو پی سی بی کی جانب سے این اوسی کی ضرورت نہیں،قومی اوپنر فخر زمان نے بھی این اوسی کے لیے درخواست دی تھی تاہم ان کا کیس بعد میں دیکھاجائے گا۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق دوسری لیگز میں قومی کرکٹرز شریک ہوسکیں گے یا نہیں، اس کا فیصلہ بھی بعد میں کیاجائے گا، فی الحال کینیڈا لیگ کے لیے جن کھلاڑیوں نے معاہدے کیے ہیں ان کو کھیلنے کی باقاعدہ اجازت دے دی گئی ہے۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ حال ہی میں کچھ قومی کھلاڑیوں کو انگلش ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں شرکت کیلئے این او سی جاری کئے گئے ہیں جن کے تحت بابر اعظم سمرسیٹ،محمد عامر ایسیکس،فخر زمان گلیمورگن اور فہیم اشرف نارتھمپٹن شائر کی نمائندگی کریں گے جبکہ عماد وسیم بھی کسی کاﺅنٹی کی جانب سے کھیلنے کیلئے درخواست دینے والے ہیں۔پی سی بی ذرائع کے مطابق رواں ماہ کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں این او سی کی پالیسی پر نظر ثانی کا قوی امکان ہے۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 18/07/2019 - 14:06:14
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
لاہور پولیس کے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پُرامن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان