کرکٹر حسن علی نے اپنی نکاح کی تقریب کیلئے کرکٹ بورڈ سے ایک ہفتے کی چھٹی مانگ لی

ان کے نکاح کی تقریب 20 اگست کو بھارتی لڑکی سامعہ سے دبئی میں ہونا طے پائی ہے

جمعہ 16 اگست 2019 15:03

کرکٹر حسن علی نے اپنی نکاح کی تقریب کیلئے کرکٹ بورڈ سے ایک ہفتے کی چھٹی مانگ لی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2019ء) قومی کرکٹر حسن علی نے اپنی نکاح کی تقریب کے لئے کرکٹ بورڈ سے ایک ہفتے کی چھٹی مانگ لی، ان کے نکاح کی تقریب 20 اگست کو بھارتی لڑکی سامعہ سے دبئی میں ہونا طے پائی ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی نے 19 اگست کو پری سیزن کیمپ کیلئے 20 کھلاڑیوں کو طلب کر رکھا ہے جن کا 20اور21اگست کو فٹنس ٹیسٹ بھی لیا جانا ہے ۔حسن علی نے پری سیزن کیمپ 27 اگست کو جوائن کرنے کی درخواست دی ہے۔ ان کا فٹنس ٹیسٹ بعد میں لیا جائے گا۔ کھلاڑیوں کو 19اگست کونیشنل کرکٹ اکیڈمی رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ کیمپ کا کمانڈنٹ مصباح الحق کو مقرر کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 16/08/2019 - 15:03:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :