پاکستان میں 10 برس بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کا امکان

سیکیورٹی وفد کی رپورٹ سے مطمئن ہیں، ٹیم کے دورہ پاکستان پر غور کر رہے ہیں اور جلد ہی حتمی فیصلہ کریں گے، ایشلے ڈی سلوا

ہفتہ 17 اگست 2019 22:35

پاکستان میں 10 برس بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کا امکان
کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) پاکستان میں 10 برس بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔ سری لنکا نے سیکیورٹی وفد کی طرف سے مثبت رپورٹ ملنے کے بعد ٹیم کو دورہ پاکستان بھیجنے پر غور شروع کر دیا ہے اور جلد ہی اس بات کا حتمی اعلان متوقع ہے۔ اگر ساری چیزین پلان کے مطابق ہوئیں تو پاکستان 10 برس بعد اپنی سرزمین پر کسی ٹیم کے خلاف ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرے گا۔

مارچ 2009ء میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ختم ہو گئی ہے اور گرین شرٹس کو ہوم سیریز بھی متبادل مقام پر کھیلنا پڑ رہی ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے سرتوڑ کوشش کر رہا ہے اور اسی سلسلے میں پی سی بی نے سری لنکن ٹیم کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے جس پر سری لنکا نے اپنا سیکیورٹی وفد پاکستان بھیجا تھا۔

(جاری ہے)

سری لنکا سیکیورٹی وفد نے لاہور اور کراچی کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد اپنے بورڈ کو رپورٹ پیش کر دی ہے۔ ہفتہ کو سری لنکا کرکٹ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایشلے ڈی سلوا نے اپنے بیان میں کہا کہ سیکیورٹی وفد نے پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے مثبت رپورٹ پیش کی ہے، ہم رپورٹ سے مطمئن ہیں، ٹیم کو دورہ پاکستان کیلئے بھیجنے کے ساتھ ساتھ ہماری پی سی بی سے متبادل مقام پر سیریز کھیلنے کے حوالے سے بھی بات چیت جاری ہے اور توقع ہے کہ ہم جلد ہی کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے، حکومت اور کھلاڑیوں کی مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے۔
وقت اشاعت : 17/08/2019 - 22:35:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :