یوم آزادی فیسٹیول فٹ سال میچ کل اسکائوٹس ٹرینگ سینٹر گلشن اقبال میں کھیلا جائیگا

منگل 20 اگست 2019 14:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) سندھ بوائز اسکائوٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ’’یوم آزادی فیسٹیول فٹ سال میچ کل 21 اگست بدھ بمقام اسکائوٹس ٹرینگ سینٹر گلشن اقبال نزد مسکن چورنگی ابو الحسن اصفہانی روڈ کراچی پر منعقد ہوگی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سندھ بوائز اسکائوٹس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری سید اختر میر ہوںگے۔

(جاری ہے)

آرگنائزنگ سیکریٹری قمر یار خان کے اعلامیہ کے مطابق یوم آزادی فیسٹیول فٹ سال میچ میں بوائز اینڈ گرلز فٹ سال مقابلوں کا انعقاد ہوگا، گرلز مقابلے دوپہر3 بجے پہلا گرلز مقابلہ نسیم حمید اسپورٹس اکیڈمی مقابلہ خاتون پاکستان گورنمنٹ گرلز سکینڈری اسکول جبکہ دوسرا مقابلہ فٹ بال اسکول آف ایکسلنس بمقابلہ سی ڈی ایس ایس کورنگی اکیڈمی جبکہ بوائز مقابلہ فٹ بال اسکول آف ایکسلنس بمقابلہ اقراء یونیورسٹی کے درمیان کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 20/08/2019 - 14:14:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :