آئی پی ایل سپٹاف فکسنگ اسکینڈل، بھارتی فاسٹ بائولر سری سانتھ کی تاحیات پابندی کی سزا کم کر کے 7 برس کر دی گئی، پابندی 13 ستمبر 2020 کو ختم ہو گی

منگل 20 اگست 2019 19:47

آئی پی ایل سپٹاف فکسنگ اسکینڈل، بھارتی فاسٹ بائولر سری سانتھ کی تاحیات پابندی کی سزا کم کر کے 7 برس کر دی گئی، پابندی 13 ستمبر 2020 کو ختم ہو گی
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) بھارتی کرکٹ بورڈ نے سابق بھارتی فاسٹ بائولر سری سانتھ کی تاحیات پابندی کی سزا میں کمی کرتے ہوئے 7 برس کر دی ہے جس کے تحت ان کی سزا 13 ستمبر 2020ء کو ختم ہو جائے گی۔ بی سی سی آئی محتسب نے بھارتی سپریم کورٹ کے سری سانتھ کی پابندی کی سزا میں نظر ثانی کے حکم کے بعد فاسٹ بائولر کی سزا میں کمی کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی سپریم کورٹ نے 5 ماہ قبل بی سی سی آئی محتسب کو سری سانتھ کی سزا میں کمی کے حوالے سے نظر ثانی کا کہا تھا۔ بی سی سی آئی نے 2013ء میں آئی پی ایل میں کرپشن اور سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے پر سری سانتھ پر ابتدائی طور پر تاحیات کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کی تھی۔ واضح رہے کہ سری سانتھ کو 27 ٹیسٹ، 53 ون ڈے اور 10 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔
وقت اشاعت : 20/08/2019 - 19:47:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :