پاکستان کرکٹ بورڈ اور سری لنکا کرکٹ نے آئندہ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا

تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک ہوگی، ٹیسٹ سیریز دسمبر میں کرانے پر اتفاق

جمعہ 23 اگست 2019 18:05

پاکستان کرکٹ بورڈ اور سری لنکا کرکٹ نے آئندہ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ اور سری لنکا کرکٹ نے آئندہ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا،تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک ہوگی، دونوں ممالک میں ٹیسٹ سیریز دسمبر میں کرانے پر اتفاق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق تینوں ایک روزہ میچز کی میزبانی کراچی کرے گا جبکہ تینوں ٹی ٹونٹی میچز کی میزبانی لاہور کرے گا۔پہلا ایک روزہ میچ 27 ستمبر،دوسرا 29 ستمبر جبکہ تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ 2 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے میچز بالترتیب5، 7 اور 9 اکتوبر کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 23/08/2019 - 18:05:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :