ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 30 اگست سے شروع ہوگا

پیر 26 اگست 2019 11:26

ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 30 اگست سے شروع ہوگا
کنگسٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اگست2019ء) ویسٹ انڈیز اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری میچ 30 اگست سے کنگسٹن میں شروع ہوگا۔ بھارتی ٹیم کو دو میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹیم نے میزبان ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 318 رنز سے شکست دی تھی۔ اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم نے تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈیز ٹیم کو وائٹ واش کیا تھا، تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز 2-0 سے جیتی تھی جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 30 اگست سے کنگسٹن میں شروع ہوگا۔
وقت اشاعت : 26/08/2019 - 11:26:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :