بابر اعظم ٹونٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں 500رنز بنانیوالے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے

نوجوان بلے باز تیز ترین 4000ٹونٹی ٹونٹی رنز مکمل کرنے والے قومی بلے باز بھی بن گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 26 اگست 2019 11:20

بابر اعظم ٹونٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں 500رنز بنانیوالے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26اگست 2019ء) انگلینڈ میں ہونے والے ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں پاکستانی نوجوان بلے باز بابر اعظم کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔سمرسیٹ کیلئے کھیلتے ہوئے انہوں نے گلیمورگن کے خلاف ایک اور نصف سنچری اسکور کر ڈالی اور اب ٹورنامنٹ میں ان کے رنز کی تعداد 500 سے زائد ہوگئی ہے۔بابر اعظم کسی بھی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں 500 سے زائد رنز اسکور کرنے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ احمد شہزاد کے پاس تھا جنہوں نے 2012 ءمیں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے دوران 486 رنز بنائے تھے۔بابر اعظم کے شاندار 63 رنز کی بدولت ان کی ٹیم نے گلیمورگن کیخلاف 25 رنز کی فتح حاصل کی۔انہیں شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ اپنی اننگز کے دوران انہوں نے ایک چھکا اور سات دلکش چوکے لگائے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ 24 سالہ کرکٹر نے ٹی ٹونٹی کیریئر کے دوران 4000 رنز بھی مکمل کیے اور ایسا کرنے والے وہ تیز ترین پاکستانی بلے باز ہیں۔

اب تک بابراعظم نے 11میچز میں 60.11کی اوسط سے 541رنزبنالئے ،جس میں ایک سنچری اور 4نصف سنچریاں شامل ہیں ،انہوں نے 355گیندوں کا سامناکرتے ہوئے یہ رنز152.39کے سٹرائیک ریٹ سے سکور کیے ہیں،2بار ناٹ آﺅٹ رہے جبکہ 14چھکے اور 57چوکے لگائے۔بابر اعظم اب تک 118ٹونٹی ٹونٹی میچز میں42.48کی اوسط سے4026رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 2سنچریاں اور31نصف سنچریاں شامل ہیں،انہوں نے یہ رنز124.22کے سٹرائیک ریٹ سے سکور کیے ہیں۔
وقت اشاعت : 26/08/2019 - 11:20:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :