پاکستان کا اعزاز ، سید نعمان شاہ عریبک زون باکسنگ کونسل کے پریزیڈنٹ مقرر

باکسنگ کے فروغ کیلئے جلد سولہ ممالک کا دورہ کروںگا، نو منتخب صدر

منگل 27 اگست 2019 17:36

پاکستان کا اعزاز ، سید نعمان شاہ عریبک زون باکسنگ کونسل کے پریزیڈنٹ مقرر
لاہور۔27 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2019ء) ورلڈ باکسنگ کو نسل کے صدر ماریشو سلمان نے پی ٹی آئی کے رہنما ء اور آستانہ عالیہ جلال پور شریف کے سجادہ نشین کے قریبی عزیز سید نعمان شاہ کو 16ممالک کیلئے عریبک زون کا صدر مقرر کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔ پاکستانی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ جب عریبک زون کو علیحدہ حیثیت دی گئی ہے۔

پاکستان کے اس اعزاز پر سپورٹس میں دلچسپی رکھنے والے افراد نے مسرت کا اظہار کیا ۔ نو منتخب صدر سید نعمان شاہ نے بتایا کہ وہ جلد باکسنگ کے فروغ کیلئے سعودی عرب ، ایران، افغانستان ، یو اے ای، سری لنکا، بحرین، یمن اور قطر کا دورہ کریں گے۔ سید نعمان شاہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ رواں برس پاکستان میں عالمی سطح کا پہلا باکسنگ مقابلہ کرائیں گے۔

(جاری ہے)

ا ن کا کہنا تھا کہ پاکستا ن میں امیچور باکسنگ ہوا کرتی تھی پروفیشنل نہیں ، ہمارے کھلاڑی جوانی میں صرف امیچور کھیل کر ریٹائر ہو جاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں محمد علی کلے، مائیک ٹائسن اور عامر خان جیسے باکسر متعارف کروانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا سکول اور کالج کی سطح پر ترغیب دینے پر نیا ٹیلنٹ سامنے آ سکتا ہے۔ سپورٹس بورڈ باکسنگ ، کرکٹ ، ہاکی، ٖفٹبال ، سکوائش اور کبڈی کی طرح ہر کھیل پر زیادہ فنڈز مختص کئے جائیں تو کھیلوں کو مزید فروغ مل سکے گا۔
وقت اشاعت : 27/08/2019 - 17:36:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :